سعودی عرب میں 8 ترک اسکولوں بند کرنے کا فیصلہ
ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کی انتظامیہ نے دارالحکومت ریاض اور دیگر صوبوں میں 8ترکی اسکولوں کی سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تعلیمی سال 2021_2020 کے آخر میں سرگرمیاں معطل کر دی جائیں گی۔ طالبات کو ان کی پسند کے دوسرے اسکولوں میں داخلہ لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔سعودی وزارت تعلیم نے فیصلے کا تحریری نوٹس ریاض، طائف اور جدہ کے اسکولوں میں بھجوا دیا ہے۔اسکولوں کو بند کرنے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کا خطرہ ہے۔