ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں "سی وولف 2021” مشقوں کا آغاز
ترکی کی بحری فوج نے مشرقی بحیرہ روم اور آئجن میں "سی وولف 2021" مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ان مشقوں کو "پانیوں پر ترکی کا پنجہ" کا نام دیا گیا ہے۔
"سی وولف 2021" کے نام سے شروع ہونے والی بحری مشقیں 6 جون تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں ترک بحریہ نے اپنی منیجمنٹ، کارکردگی، فیصلہ سازی، دشمن کی نشاندہی اور بروقت حملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان مشقوں کے ذریعے ترک بحریہ ترکی کی زمینی اور فضائی فوج کے ساتھ رابطوں کے نظام کو مزید بہتر بنائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 اہم سرکاری اداروں اور…