براؤزنگ ٹیگ

ترک ٹیکنالوجی

ترک جنگی ڈرون دنیا کو فتح کر رہے ہیں، عالمی میڈیا کی رپورٹس

سپین کا میڈیا بھی ترکی کے جدید جنگی ڈرون طیاروں کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ سپینش میڈیا نے ترکی کے ڈرون طیاروں پر ایک رپورٹ "گیم چینجرز" کے نام سے شائع کی ہے جس میں حالیہ عالمی تنازعات میں ترکی کے ڈرون طیاروں کی کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ "ترک ڈرون طیارے دنیا کو فتح کر رہے ہیں" کے نام سے سپینش اخبار ایل پیریوڈیکو نے خبریں شائع کیں۔ سپینش میڈیا کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کے حملوں کو روکنے میں ترکی کے ڈرون طیاروں نے زبردست کردار ادا کیا۔ دوسری طرف ترکی کے ڈرون طیاروں نے لیبیا کے…

ترکی کے مکینیکل وینٹی لیٹرز نے 30 ممالک میں کورونا کے لاکھوں مریضوں کی جان بچائی

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی چار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک مکینیکل وینٹی لیٹر تیار کیا جو اس وقت دنیا کے 30 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وینٹی لیٹر کی تیاری میں ترک حکومت نے چاروں کمپنیوں کو مدد فراہم کی۔ مکینیکل وینٹی لیٹر کا نام "بائیوسِس" رکھا گیا ہے۔ ترک وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے جمال ایردوان نے میڈیا کو بتایا کہ بائیوسِس وینٹی لیٹر 2017 میں تیار کیا گیا تھا۔ 2020 کے شروع میں کورونا وائرس نے جب عالمی وبا کی صورت اختیار کی تو وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت محسوس ہوئی…

ترک انجینئرز کا کارنامہ، دفاعی صنعت میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی

دنیا اس وقت چِپ کی قلت کے بحران سے دوچار ہے تاہم ترک انجینئرز نے آٹو انڈسٹری میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی۔ ترکی کے صوبے کوجیلی میں واقع نیشنل الیکٹرونکس اینڈ کرپٹالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز ریسرچ لیبارٹری نے یہ جدید چِپ تیار کی ہے۔ ترکی کی دفاعی کمپنیوں راکستان، اسیل سان اور دیگر کمپنیوں نے چِپ تیار کرنے کا سراہا اور کہا کہ چِپ کی مقامی تیاری سے خود کفالت کی منزل حاصل ہو گی۔ ترکی میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کے ایگزیکٹو عزیز علوی نے کہا کہ مقامی چِپ کی…

ترک انجینئرز کی بڑی کامیابی، چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کامیاب

ترک انجینئرز نے چاند پر مشن بھیجنے کا ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ 2023 میں چاند پر مشن بھیجنے کے لئے ہائبرڈ راکٹ تیار کرنے کا تجربہ کامیاب ہو گیا ہے۔ ترک انجینئرز نے استنبول کے شائلے ضلع میں ایک سرکاری ریسرچ ادارے میں ہائبرڈ راکٹ کا تجربہ کیا۔ ریسرچ کا یہ سرکاری ادارہ نیشنل اسپیس پروگرام کے ماتحت کام کر رہا ہے جو قومی خلائی پروگرام کی نگرانی کرتا ہے۔ اس راکٹ کا نام ڈیلٹا وی (Delta V) رکھا گیا ہے مستطیل شکل کا یہ ہائبرڈ راکٹ "سسٹم آف ہائبرڈ ساؤنڈنگ راکٹ" خلا میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More