براؤزنگ ٹیگ

فلسطین کی آزادی

کویت نے اسرائیل کے ساتھ تجارت کو قابل سزا جرم قرار دے دیا، قانون منظور

کویت کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ تجارت کو قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ نے جو قانون منظور کیا ہے اس کے مطابق جو کویتی تاجر اسرائیل کے ساتھ تجارت کرے گا اسے ایک سال سے تین سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ بل کویت کی پارلیمنٹ کے اراکین عدنان عبدالصمد، ڈاکٹر علی القطن، احمد الحمد، ڈاکٹر حشام الصالح اور خلیل الصالح نے پیش کیا۔ قانون میں کہا گیا ہے کہ جو کویتی تاجر دنیا کے کسی بھی خطے سے یہودی ریاست اسرائیل کے ساتھ یا اسرائیل کے کسی ادارے یا نجی کمپنی…

غزہ پر اسرائیلی جارحیت "جنگی جرائم” کا کیس بن سکتا ہے، سربراہ یو این ایچ آر سی

اقوامِ متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (یو این ایچ آر سی) کی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ فضائی حملے جنگی جرائم ہوسکتے ہیں کیوں کہ جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان کے عسکری استعمال کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یو این ایچ آر سی کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیل بیچلیٹ نے 'اسرائیل اور فلسطینوں کے مابین تشدد' میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'اسرائیل نے بہت سی احتیاطی تدابیر اپنائیں مثلاً کچھ حملوں میں…

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو مستقل بنیادوں پر حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں قیام امن بعید از قیاس ہے جبکہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ فلسطین، مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر خارجہ نے فلسطین کے حوالے سے…

اقوام متحدہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو اب نظرانداز نہیں کر سکتی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زور دے کر کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) اب فلسطین کے مسئلے کو ’نظر انداز‘ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اور اس کو فیصلہ لینا پڑے گا۔ فلسطین کے مسئلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 193 رکنی ہنگامی اجلاس کے بعد ترکی کے ٹیلی ویژن چینل 'ٹی آر ٹی' پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کی جارحیت کے حالیہ واقعات نے ان لوگوں کو جھنجھوڑ دیا جو باہر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں…

اپنے آپ کو ناقابل شکست سمجھنے والے اسرائیل کو غزہ کے نہتے مسلمانوں نے بدترین شکست دی

مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ عکرمہ صابری نے کہا ہے کہ غیر قانونی یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حکومت کی شہہ پر حملہ کیا کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ اسرائیل ناقابل شکست ہے۔ غزہ کے نہتے فلسطینیوں نے اسرائیل کو تاریخ کی بدترین شکست دی ہے۔ مشرقی یروشلم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ عکرمہ نے کہا کہ غیر قانونی آبادکار حملہ آوروں کو اسرائیلی فوج اور پولیس نے پروٹیکشن فراہم کی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت یہ سوچ بیٹھی تھی کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینی مسلمان اور مزاحتمی تنظیموں…

فلسطین کی آزادی اور اپنی زندگی کی آخری سانس تک مسجد اقصیٰ کی حفاظت کروں گی، یہودی خاتون پُرعزم

44 سالہ غیر مسلم خاتون ہیتیس ہویز نے کہا ہے کہ وہ جب تک زندہ ہیں مسجد اقصیٰ کی حفاظت کرتی رہیں گی۔ ہیتیس ہویز نے مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لئے اپنے آپ کو رضاکارانہ طور پر وقف کر دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے ہیتیس ایک ٹیچر ہیں۔ وہ مشرقی یروشلم میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے جرم میں اسرائیلی حکومت نے کئی بار ان کو ہراساں کیا اور متعدد بار انہیں گرفتار کیا گیا ہیتیس ہویز نے کہا کہ 2014 سے اب تک اسرائیلی حکومت انہیں 28 بار گرفتار کر چکی ہے۔ پہلی بار ان کے آنکھوں میں اس وقت…

فلسطینی سفیر غیر متزلزل حمایت پر حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور سیاسی جماعتوں کے مشکور

فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے پاکستانی عوام، حکومت اور سیاسی قیادت کی جانب سے فلسطین کی حمایت اور اظہارِ یکجہتی پر پاکستان سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ پاکستان کے نام جاری کیے گئے خصوصی تہنیتی مراسلے میں فلسطینی سفیر احمد ربیعی نے کہا کہ 'خود مختار اور آزاد ریاستِ فلسطین کے مقصد کی حمایت پر فلسطین کے عوام، جن میں مرد، عورتیں، بچے اور بزرگ سب شامل ہیں، کی جانب سے میں پاکستان کے برادر عوام، ملک کی عظیم فوج، تمام اعلیٰ قیادت صدر مملکت و وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ، تمام وزرا، ارکان پارلیمان، تمام…

اسرائیلی مظالم: مقبوضہ فلسطین سے 1550 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی پولیس نے حالیہ دو ہفتوں میں 1550 عرب اسرائیلیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران کی گئیں۔ پولیس اب تک 150 احتجاجی مظاہرین کے خلاف عدالتوں میں مقدمات درج کروا چکی ہے۔ اسرائیل کے علاقوں میں رہنے والے عرب باشندوں کو مشرقی یروشلم اور غزہ پر حملوں کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے انتہاپسند یہودیوں اور پولیس پر حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کو جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے…

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قطر سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے امداد فراہم کرنے کا مطالبہ

امیرِ قطر کی حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات، غزہ کی تعمیر نو پر بات چیت قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے دوحا میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی موجودہ صورتحال اور محصور غزہ کی تعمیرِ نو پر بات چیت کی۔ امیرِ قطر کے صداراتی محل امیری دیوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کی آزادی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے قطر کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ امیرِ قطر نے برادر ملک فلسطین کے…

اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی غلطی نہ کرے، فلسطینی تنظیم کا انتباہ

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی زمینی فوج غزہ میں داخل ہو گئی تو یہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔ حماس کے ترجمان صالح العروری نے کہا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیمیں اسرائیل کی زمینی فوج کا مقابلہ کرنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔ اس سے پہلے بھی اسرائیل کی زمینی فوج کا مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قابض فوج کے لئے زمینی حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہو گا اور اسرائیلی فوج کو اس وقت تک واپس نہیں جانے دیا جائے گا جب تک طاقت کا توازن تبدیل نہیں ہو…

برطانوی لارڈ زیک گولڈ اسمتھ نے اسرائیل کی حمایت بیان واپس لے لیا

برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ لارڈ گولڈاسمتھ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بیان کے بعد اسرائیل کی حمایت میں دیاگیا بیان واپس لینے پر مجبورہوگئے۔ برطانوی میڈیاکےمطابق لارڈ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیاپر جاری بیان میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک کسی بھی تنظیم کی جانب سے معصوم شہریوں پر حملےبرداشت نہیں کرسکتا تو اسرائیل کیوں کرے؟ ان کےبیان کےبعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین پیچھے ہٹتےہوئےتحمل کا مظاہرہ کریں،برطانیہ کو شہریوں کی اموات پر گہری تشویش ہے،کشیدگی میں فوری…

اسرائیلی حملوں میں 39 بچوں اور 22 خواتین سمیت 140 فلسطینی شہید

غزہ میں رات بھر اسرائیلی جنگی طیاروں کی متعدد ٹھکانوں پر بمباری میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد بھی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 140 ہو گئی ہے جس میں 39 بچے بھی شامل ہیں۔  اسرائیل نے اب تک غزہ شہر میں 800 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں متعدد عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ فلسطینی شہری اسکولوں اور مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ وحشیانہ حملوں کے باعث 10 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب حماس کے راکٹ حملوں میں…

قابض اسرائیلی فوج کے مظالم فلسطینی مزاحمت نہیں روک سکتے، اسماعیل ہانیہ

مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے سے فلسطینی مزاحمت اس وقت نہیں رکے گی جب تک قابض اسرائیلی فوج واپس نہیں جائے گی اگر حالات یہی رہے تو مزاحمت جنگ میں بدل سکتی ہے، فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما کا بیان انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کسی صورت یروشلم میں اسرائیلی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔ فلسطینیوں کی مزاحمت جاری رہے گی۔ فلسطینی اپنے خون سے اسرائیل اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کو کسی بھی قیمت پر اپنے مقاصد حاصل نہیں کرنے دیں گے

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More