ترکش لیرا میں ریکارڈ کمی سے پاکستانی پریشان کیوں ؟
سہیل شہریار
ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کاسلسلہ رکنے میں نہیں آرہا اور آج لیرا ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ مجموعی طور پر رواں سال کے آغاز سے لیرا اب تک ڈالر کے مقابلے میں اپنی تقریباً 40 فیصد قدر کھوچکا ہے ۔ گزشتہ ہفتے کے شروع سے اب تک ترکش لیرا کی قدر میں تقریباً 20 فیصد گراوٹ آئی اور صرف منگل کوایک روز میں ترکش لیرا کی قدر میں 8 فیصد کمی آئی ۔ اس وقت ایک ڈالر کے مقابلے میں 12.49 ترکش لیرا سے زائد ادائیگی کرنا پڑرہی ہے ۔ یورو کے مقابلے میں کرنسی 13.4035 کی تازہ ترین نچلی…