براؤزنگ ٹیگ

محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہو گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیاجائے گا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4 ارب ڈالر ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج ، آئل ریفائنری کے معاہدہ اور قرضوں کو ری شیڈولنگ کی توقع تھی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ "مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کےعلاوہ مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا"۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےگذشتہ روز جدہ میں پاکستان…

وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

 اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان، اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More