ترکی کی معارف فاؤنڈیشن اور آذربائیجان کی وزارت تعلیم میں تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
ترکی کی معارف فاؤنڈیشن اور آذربائیجان کی وزارت تعلیم میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے مختلف منصوبوں پر دستخط ہو گئے۔
معارف فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر بیرول اکغن نے دارالحکومت باکو میں آذربائیجان کے وزیر تعلیم امین امراللہ یوف سے ملاقات کی۔ اس دوران آذربائیجان میں ترکی کے سفیر جاہید باغجی اور معارف بورڈ کے ڈائریکٹر جہد دمرلی بھی موجود تھے۔
معاہدے کے تحت دونوں ملک تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں گے۔ یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود معاہدے کو سامنے رکھ کر کیا…