سڈنی کے شہریوں کے نام ملکہ الزبتھ کا خط 63سال بعد کھلے گا
سڈنی (پاک ترک نیوز)
آجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک دلچسپ معاملہ کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ملکہ کا ایک خفیہ پیغام ہے جسے 63 برس بعد کھولا جائے گا۔ ملکہ نے یہ پیغام آسٹریلوی شہر سڈنی کے شہریوں کے نام لکھا تھا۔ یہ خط شہر کی ایک مشہور عمارت میں رکھا گیا ہے۔
سڈنی کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ملکہ وکٹوریہ بلڈنگ ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس خط کو نہ کھولنے کی سخت ہدایات کی گئی ہیں۔
ملکہ نے یہ خط نومبر 1986 میں اس عمارت کی تزئین وآرائش کےوقت لکھا تھا۔ ملکہ کے عملے کو بھی معلوم…