میانمار میں مارشل لا کی مذمت،منتخب حکومت کے ساتھ ہیں:ترکی
انقرہ :ترکی نے میانمار میں مارشل لاء کی شدید مذمت کی ہے۔ ترکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار مسلح افواج کے انتظامیہ کا تختہ الٹنے پر ہمیں تشویش ہے اور ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ترکی منتخب حکومت کے خلاف کسی بھی نوعیت کے حملے اور فوجی مداخلت کےخلاف ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم، حراست میں لئے گئے تمام منتخب حکام، سیاسی اور سول شخصیات کی فوری رہائی کے منتظر ہیں"۔مزید کہا گیا ہے کہ " ہم، میانمار میں عوام کے ووٹ سے منتخب پارلیمانی اراکین کےفوری اجلاس کی اور…