براؤزنگ ٹیگ

پاکستان اور یو اے ای

امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

دبئی (پاک ترک نیوز)متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ، یو اے ای سفارتخانے کی طرف سے دفترخارجہ کو ایک خط کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ یکم اگست سے پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کو لازمی کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔ ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ نادرا سے جاری کیا گیا ہو جس کی تصدیق دفترخارجہ اور یو اے ای کے سفارتخانے سے لازمی کرانا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر سفری پابندیاں لگا دیں

متحدہ عرب امارات نے کورونا وبا کے باعث پاکستان، نیپال اور  سری لنکا سے آنے والے مسافروں پرپابندی لگادی۔ پابندی کا اطلاق بدھ 12 مئی کورات 12  بجے سےہوگا۔ اس پابندی کا اطلاق اماراتی اور تمام غیر ملکی ائیرلائنز پر ہوگا۔ ساتھ ساتھ ان ممالک سے ٹرانزٹ مسافروں پر بھی پابندی ہوگی البتہ وہ ٹرانزٹ فلائٹس جو یو اے ای آرہی ہیں اور ان کی منزل مذکورہ ممالک ہیں انہیں یو اے ای آنے کی اجازت ہوگی۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کارگو فلائٹس، اماراتی شہریوں، سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈن ویزا ہولڈرز اور تاجروں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More