براؤزنگ ٹیگ

پاک ترک نیوز

ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان چوتھا مشاورتی ااجلاس کل ہو گا

انقرہ(پاک ترک نیوزز) ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان مستقل مشترکہ میکانزم پرچوتھا اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے جس میں فن لینڈ کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست سے متعلقہ امور پر بات چیت ہو گی ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اجلاس ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل بدھ کے روز منعقد ہوگا۔صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ترک صدر رجب طیب اردگان کے چیف ایڈوائزر عاکف کاگتے کلچ کریں گے۔ فروری 2022 میں روس کے یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے فوراً بعد فن لینڈ اور سویڈن…

اردوان کا پہلا غیر ملکی دورہ ۔ شمالی قبرص کے بعد آزربائیجان پہنچ گئے

انقرہ/باکو (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان دوبارہ منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے دوران ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے ایک روزہ دورے کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف منگل کو دارالحکومت باکو میں ایک سرکاری تقریب میں صدر اردوان کا استقبال کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اپنی باقاعدہ ملاقات میں اردوان اور علیئیف ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش…

معاہدہ لوزان ، 2023 میں کیا ہوگا ؟

تحریر:حسن زبیر 1-سلطنت عثمانیہ کا زوال سلطنت عثمانیہ نے جنوب مشرقی یورپ، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ پر 600 سال سے زیادہ عرصے تک حکومت کی۔ پہلی جنگ عظیم میں سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ ایک نیا رہنما مصطفیٰ کمال ابھرے جنہوں نے ترکی کی قومی تحریک کی قیادت کی، جس نے سرزمین ترکی کی تقسیم کے خلاف مزاحمت کی۔ مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں صوبائی حکومت قائم کی۔ اس نے اتحادیوں کی بھیجی ہوئی افواج کو شکست دی۔ اتحادیوں اور ترکوں کے درمیان جنگ قومی…

میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ اور پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔ کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا ہمیں صاف اور شفاف الیکشن اور انصاف چاہیے۔ میں عدلیہ اور چیف جسٹس سے کہنا…

روس اور ایران نے مستقبل کی صف بندی شروع کردی

سلمان احمد لالی۔ روس اور ایران اس وقت وہ دو ممالک ہیں جو امریکہ کی سخت پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس یوکرین پر حملہ کرنے کی وجہ سےزیر عتاب ہے جبکہ ایران کے خلاف کئی دہائیوں سے پابندیاں عائد ہیں جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید اضافہ کیا۔ لیکن ان دونوں ممالک میں ایک بنیادی فرق یہ ہےکہ ایران اس وقت روس ، امریکہ ، چین اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے مالیاتی و معاشی پابندیوں سے چھٹکارے کیلئے مذاکرات کر رہا ہے جبکہ روس کے خلاف پابندیاں ختم ہونے کا مستقبل قریب…

آئی ایم ایف کی قسط میں تاخیر، روپے پھر گر گیا

کراچی(پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہےا ور گزشتہ روز ڈیڑ ھ روپے کے اضافے کے ساتھ ڈالر 207.99روپے کا ہوگیا۔ 23جون کو چین سے 2.3ارب ڈالر کے قرض کی آمد سے منظر نامہ قدرے بہتر ہوا جب روپے 211روپے سے 207تک پہنچا۔جس میں مزید کمی ہوئی لیکن اب رجحان دوبارہ بدل رہا ہے۔ کرنسی مارکیٹ کے خیال میں وزیرا علیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے کے ان صارفین کو جو 100یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں ، کو مفت بجلی کی فراہمی کے بعد آئی ایم ایف کی قسط کے جلد اجرا کی امیدوں پر…

سیاست میں عدالتوں کا بڑھتا کردار، رضا ربانی کو تشویش کیوں؟

.تحریر:سلمان احمد لالی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر آنے والے فیصلے نے یوں تو بحرانی اور ٹکراو والی صورتحال کو ختم کرنےمیں خاصی مدد کی۔ لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان کے پارلیمانی معاملات کو بار بار عدالتوں میں لے جانے سے مقننہ کی حیثیت اور مرتبے کے حوالے سے جو تشویش سنجیدہ طبقات میں پائی جارہی ہے وہ بڑی حد تک جائز ہے۔ پارلیمان ریاست کا سب سے افضل اور مکرم ادارہ ہے، یہ ادارہ مملکت کی خودمختاری کی صحیح معنوں میں ایک علامت ہے۔ ریاست میں جو کچھ ہے اور جس…

ممبئی :شو سینا میں بغاوت، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے استعفیٰ دے دیا

سلمان احمد لالی(پاک ترک نیوز) بھارت کی سب سے دولت مند ریاست کے وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کہ سابق سپریمو بالا صاحب ٹھاکرے کے صاحبزادے ادھو ٹھاکرےنے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کی جماعت شیو سینا کی پارلیمانی جماعت میں 35ارکان اسمبلی کی بغاوت کے بعد سامنے آیا جب سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ ادھوٹھاکرے اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔ اسکے بعد نریندامودی کی جماعت بی جے پی کے ریاست میں دوبارہ حکومت بنانے کی راہ ہموارہوگئی ہے۔ مہاراشڑ ممبئی اور پونے جیسے شہروں کی وجہ سے بھارتی معیشت…

نوزائیدہ مخلوط حکومت میں دراڑیں پڑنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مخلوط حکومت میں ابھی سے دراڑیں پڑھنے لگی ہیں جب تقریبا تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رویے میں تبدیلی پر شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سب سے جارحانہ موقف جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے سامنے آیا جن کے رہنما وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود نے سود کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ مولانا اسد محمود جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت…

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اہم معاہدے متوقع، سی پیک میں شمولیت کا امکان

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور ترکیہ کی مختلف وزارتیں اور محکمے تجارتی سامان کے معاہدے کو مکمل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کی حکومت کے دوران اتفاق رائے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے حالیہ دور ہ ترکی کےد وران سامنے آیا جب یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان اور برادر ملک ترکیہ کے مابین دو طرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر سالانہ سے بڑھا کر اگلے تین سال میں پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ ایسے میں ترکی کی بہت سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے…

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

جدہ (پاک ترک نیوز) سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ "مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کےعلاوہ مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا"۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےگذشتہ روز جدہ میں پاکستان…

اب تک سوا دو لاکھ عازمین روضہ رسول پر حاضری دے چکے ہیں:سعودی وزارت حج

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز)حج کے لئے حجاز مقدس جانے والوں میں سے اب تک دو لاکھ 15ہزار کے قریب عازمین حج مسجد نبوی کی زیارت اور روضہ رسول پر حاضری کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ ان میں سےایک لاکھ 30ہزار سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ کا قیام مکمل ہونے پر مکہ مکرمہ منتقل کر دیاگیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اپنے بیان میںکہا ہےکہ حج پروازوں کے آغاز سے اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 447 عازمین امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کےذریعے مدینہ منورہ پہنچائے گئے ہیں ۔ جبکہ…

مصر بھی روس کے ساتھ روبل میں تجارت کیلئے تیار

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر اور روس اب مغربی پا بندیوں سے بچنے کیلئے روسی کرنسی روبل میں تجارت کی تیاری کر رہے ہیں۔جو کہ مغربی پابندیوں اور ڈالر کی دنیا کے مالیاتی نظام پر اجاری داری کے خاتمے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کو وسیع مالیاتی پابندیوں کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد ان پابندیوں سے بچنے کیلئے مختلف ممالک روس کے ساتھ غیر روایتی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر غور رکررہے ہیں۔ مصری وزیر تجار ت نےکہا ہےکہ قاہرہ ماسکو کے ساتھ تجارتی لین دین کیلئے…

یورپی یونین نے ترکی کی پیٹھ میں خنجر گھونپ دیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) یورپی یونین کے حالیہ اجلاس میں ایجیین میں جزیروں، تارکین وطن، سمندری حدود کے معاملے پر ترکی کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب اجلاس کے اختتام پر تمام فیصلے یونان کے حق میں ہوتے نظر آئے۔ برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کےد و روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر اپنائے گئے موقف پر ترکی کی وزارت خارجہ نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بالخصوص ایجیئن اور بحیرہ روم میں یونان کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات اور سمندری حدود ، بحیرہ ایجیئن جزیروں کے حوالے تنازعہ میں یورپی یونین کی جانب سے…

روس کا مشرقی پاکستان یورپ میں جنگ کا موجب بن سکتا ہے

ماسکو(پاک ترک نیوز) مین لینڈ روس سے کئی ہزار کلومیٹر اور تین ممالک گزارنے کے بعد ایک علاقہ آتا ہے جسے کلینن گرا ڈ کہتے ہیں۔ یہ ایکسکلیو ہمیں مشرقی پاکستان کی یاد دلاتا ہے جو مغربی پاکستان سے کئی ہزار میل کی مسافت پر تھا اور دنوں بازووں میں کوئی زمینی راستہ نہیں تھا۔ حال ہی میں کلینن گراڈ جو کہ بالٹک کے گرم پانیوں کی بندرگاہ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سب کی توجہ کامرکز بن گیا۔ روس کے اس حصے کے درمیان لتھوانیا، لٹویا اور بیلاروس حائل ہیں۔ مغربی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہاں روس کے…

بجٹ کہانی، بہت پرانی

تحریر:سلمان احمد لالی پاکستان بھر میں یہ تاثر عام ہو چکا ہےکہ حکومت کو تبدیل کرکے جس کثیر جماعتی حکومت کواقتدار کی مسند پر بٹھایا گیا ہے وہ پاکستان کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے اور اسکی تازہ مثال یہ بجٹ ہے جو اس تجربہ کار حکومت نے ایوان میں پیش کیا ہے۔ گزشتہ روز کئی ایسے اقدامات کا اعلان وزیر اعظم جناب شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا جو بجٹ کی پہلی تقریر میں نہ تھے۔ یوں آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا حصہ بنانے کیلئے جن اقدامات کا اعلان کیا گیا اس نے پاکستانیوں کے کانوں سے دھواں…

بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی

تحریر: سلمان احمد لالی آج کا دن پاکستان کیلئے خوشخبری کا دن ہے ، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور چین سے بھی قرض ملنے کا اعلان آگیا ہے۔ روپے کی قدر مستحکم ہوئی جبکہ دیگر ذرائع سے مالیاتی پیکج ملنے کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔ ان خبروں کے پیش نظر ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں کمی کی پیشین گوئی کی جارہی ہے اورجلد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید استحکام نظر آنے کی امید ہے۔ لیکن ابھی اصل مرحلہ باقی ہے۔ اور وہ ہے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو حتمی شکل دے کر عملے کی…

شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ترکی، کچھ غور طلب پہلو

شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ترکی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کے آغاز کیلئے اہم کردار ادا کرے گا لیکن ترکی کو سعودی عرب سے معاشی مدد ملے گی؟ تحریر: سلمان احمد لالی گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان انقرہ پہنچے جہاں صدارتی محل میں ترکی لیڈر رجب طیب اردوان نے انکا پر تپاک استقبال کیا ، یہ حالیہ سالوں میں کسی سعودی رہنما کا پہلا دورہ ترکی تھی۔ گزشتہ چند سالوں سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاملات پر اختلافات رہے ہیں لیکن استنبول میں سعودی قونصل خانے میں واشنگٹن…

لو جی ۔۔ پاکستان میں کھوجی ٹیکنالوجی آگئی ۔۔

.تحریر ۔۔ شکیل احمد خان ایک زمانہ تھا کہ کسی جرم کی پکڑ کے لیے کھوجی قدموں کے نشانات سے کھوج لگاتے تھے پھر سونگھنے کی حس رکھنے والے کتوں سے مدد لینا شروع ہوئی دنیا میں ارتقاء کی منزلیں بڑھیں اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیا، تصاویز پھر کیمرے پھر جدید ویڈیو کیمرے آگے اور سیکیورٹی اور ثبوت کے راستے کھلتے چلے گئے، پھر انٹر نیٹ نے جیسے ہی دینا میں قدم رکھا تو ایک انقلابی بھونچال آگیا اور ہر شعبے نے ایسا فائدہ اٹھایا کہ جس کا صدیوں پہلے کبھی  تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا ،…

ترک ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں

انقرہ(پاک ترک نیوز) ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے ترک شہری کے پیٹ سے 233عجیب و غریب اشیا نکال دیں، ان اشیا میں سکے،بیٹریاں، ناخن اور شیشے کے ٹکڑے شامل تھے۔ ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں ہسپتال لیکر آے ئے ،ڈاکٹرز اور اہل خانہ میڈیکل رپورٹ دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ یہ عجیب و غریب واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More