ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ کا یوکرین ایشو پر اہم ٹیلی فونک رابطہ
انقرہ (پاک ترک نیوز ) ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ فون پر یوکرین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔
روس کے یوکرین کے حملے کے بعدیہ ٹیلی فونک رابطہ انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے کیونکہ ترکی نے جنگ روکنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا دونوں ممالک نے خیرمقدم کیا تھا اور اس سلسلے میں ترک صدر طیب ایردوان نے یوکرین کا دورہ بھی کیا تھااور روسی صدر پیوٹن نے بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے بعد ترکی کے دورے کی پیشکش بھی قبول کی تھی ۔ گزشتہ روز ہی…