وزیراعظم نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اتھارٹی کے سربراہ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن ہوں گے، جب کہ دیگر ممبران میں ائیرفورس، سول ایوی ایشن، دفاعی پیداوار، داخلہ اور وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینئر لیول افسران شامل ہوں گے۔ تمام وفاقی اکائیوں بشمول آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی ایک ایک نمائندہ شامل ہوگا، اس کے علاوہ شعبے کے تین ماہرین بھی…