براؤزنگ ٹیگ

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں

خدارا احتیار کریں، بھارت سے سبق سیکھیں،وزیراعظم کی عوام سے اپیل

بھارت کا حال دیکھیں اور اپنا خیال کریں، بھارت میں لوگ سڑکوں پر مررہے ہيں، آکسیجن نہيں مل رہی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  اگر حکومت اپنی صلاحیت دگنی نہ کرتی تو ہمارا بھی یہی حال ہوتا۔ وزيراعظم عمران خان نے عوام کو ماسک پہننے اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کی تاکید  کی اور کہا کہ اگلے دو ہفتے نہایت اہم ہیں ، ہم نے کورونا کی شرح کو نیچے لانا ہے ۔ انہوں نے کہا ہ پہلی دو لہروں میں اللہ نےرحم کیا ، یہ تیسری لہر بہت خطرناک ہے ، عوام احتیاط کریں اور ماسک پہنیں۔

کورونا وائرس سے اب تک 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث اب تک 10 سال تک کی عمر کے 51 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک 18 ہزار 537 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 8809 ریکارڈ ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4691 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث اب تک 3497 افراد کا انتقال ہوا جبکہ اسلام آباد میں 699، بلوچستان میں 240، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 494 افراد اپنی جانوں سے…

"برانڈ پاکستان "ویب پورٹل ستمبر میں لانچ کیا جائے گا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)سیاحت کے فروغ کے لیے ستمبر میں ویب پورٹل "برانڈ پاکستان " لانچ کیا جائے گا ۔ جس کے ذریعے پاکستان کے خوب صورتی ، ثقافت ، رہن سہن کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری نے بتایا کہ قومی اور غیر ملکی ایئرلائنز بھی ویب پورٹل "برانڈ پاکستان " کا حصہ ہوں گی ۔ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے 10 سالہ پالیسی اور 5 سال کا ایکشن پلان بنارہی ہےتاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پاکستان لایا جاسکے

پاکستان آنے والے فضائی مسافروں پر نئی پابندیاں عائد

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ کوآپریشن سنٹر (این سی اوسی )نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔ جس کے مطابق پاکستان آنے والی ایئر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرکے 20 فیصد تک محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی ،اور 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ۔ این سی اوسی کی ہدایات کے بعد سول ایوی ایشن (سی اے اے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنائی گئی کیٹگری اے اور بی ختم…

سفری پابندیاں: پاکستان آنے والی پروازوں میں غیر معمولی کمی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ہے ۔ قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11 کردی گئی ۔ قطر ائیر ویز کراچی کیلئے 3،لاہور کیلئے 3،اسلام آباد کیلئے3،پشاور کیلئے1اور سیالکوٹ کیلئے1پرواز چلاسکے گی ۔ گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35میں سے کم کرکے 8کردی گئی ۔ گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1،پشاور کیلئے1،فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے1اور ملتان کیلئے 1پرواز لینڈ…

پاکستان: کورونا وائرس بچوں میں بھی تیزی سے پھیلنے لگا

پاکستان میں چھوٹے معصوم بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں  ماہ اپریل میں 1 سے 10 سال تک کے 3 ہزار 315 بچے اور بچیاں جبکہ 11 سے 20 سال تک کے 12 ہزار  162 لڑکے اور لڑکیاں کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ اپریل کے مہینے میں 19 بچے کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کی 1 ہزار 424 بچیاں کورونا سے متاثر ہوئیں۔ ماہ اپریل میں 11 سے 20 سال تک کی 5 ہزار 205لڑکیاں کورونا کا شکار ہوئیں۔ اپریل کے مہینے میں 1 سے 10 سال تک کے 1…

کورونا وائرس کی سنگین صورتحال: یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی

وفاقی وزارت داخلہ نے کورونا کے پیش نظر ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی۔ وزرات داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یوم علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے مجالس کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؓ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے بھی پابندی عائد کی ہے۔

عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی  بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا کی صورت حال ،پولیو کے خاتمے کی مہم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا،بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا…

پاکستان اور کویت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، پاکستانی سفیر سید سجاد حیدر کا خصوصی انٹرویو

کویت میں پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر نے کہا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی حکومت کے کورونا وائرس کے حفاظتی قوانین پر سختی سے عمل کر رہی ہے۔ کویت ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملک اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان اور کویت نے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے حفاظتی اقدامات تجویز کئے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے کویت میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ کویتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور مقامی حکام کی طرف سے جو…

عیدالفطر کی چھٹیوں میں مکمل لاک ڈاؤن، سیاحت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)عید الفطر پر8 سے 16 مئی تک سیاحت پر پابندی عائد کردی گئی ۔ ملک کے تمام سیاحتی ،عوامی مقامات،پبلک پارکس اور ہوٹل بند رہیں گے۔ مری،گلیات،سوات اورکالام جانیوالے راستے بند ہوں گے۔ 8 سے 16 مئی تک شمالی علاقوں کی جانب جانیوالی سڑکیں بھی بند ہونگی ۔ ساحل سمندر اور بندر گاہوں پر جانے پر بھی پابندی ہوگی عید پر بین الصوبائی اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ۔ عوام اپنے شہروں کے اندر سفر کر سکیں گے۔گلگت بلتستان کے شہریوں کو واپسی کیلئے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی۔ عید الفطر کی…

ترک کابینہ کا اہم ترین اجلاس: 20 روز کا سخت ترین مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت کابینہ کا تین گھنٹے طویل اجلاس ہوا ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث اہم فیصلے کئے گئے پورے ترکی میں 29 اپریل سے 17 مئی تک (20 روز) کے لئے مکمل لاک ڈاوؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اعلان کیا کہ 20 روز کے لئے تمام کاروباری ادارے اور مارکیٹیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ صرف اشیائے ضرورت کے کاروبار کی اجازت ہو گی۔ شہروں کے درمیان چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ ہر قسم کے غیر ضروری…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More