براؤزنگ ٹیگ

افغانستان

کابل میں داعش کا حملہ: طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ سمیت 25 افراد جاں بحق

کابل میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی جاں بحق ہوگئے۔ دارالحکومت کابل کے سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا۔  اس دوران ملٹری اسپتال کے قریب دھماکے بھی ہوئے جس  کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔ افغان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ داعش کے حملے میں بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغان حکومت نے…

افغان حکومت نے غیر ملکی کرنسی کی تجارت پر پابندی لگا دی

افغان حکومت نے غیر ملکی کرنسی کی خرید و فروخت  پر  پابندی لگادی افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال اورقومی مفاد کے لیے افغان  کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ خیا ل رہے کہ افغان مارکیٹوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ڈالرکا استعمال ہوتا ہے جب کہ سرحدی علاقوں میں تجارت کے لیے پڑوسی ممالک کی کرنسی استعمال ہوتی ہے۔ تاہم اب حکومت کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے

ترکی کو طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے پاکستان کی بڑی پیشکش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترکی اور طالبان میں براہ راست مذاکرات کیلئے پاکستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے ، غیر ملکی صحافیوں کے گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان، ترکی کے طالبان سے براہ راست مذاکرات کیلئے تعاون کرے گا جبکہ طالبان پر بھی اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گا کہ وہ کابل ائرپورٹ کے تحفظ کے لیے ترکی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوں ۔ واضح رہے کہ افغانستان سے امریکا اور اتحادی ممالک کے فورسز کے انخلا کے بعد ترک فوج نے کابل…

افغانستان میں امن کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، جنرل باجوہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ غلط تاثر قائم کرنے اور کسی کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت دو روزہ کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور…

طاقت سے آنے والی حکومت کو قبول نہیں کریں گے، امریکا کی طالبان کو دھمکی

امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت کے زور سے اقتدار حاصل کرنے والی حکومت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ امریکی نمائندے کا یہ بیان طالبان کی جانب سے افغانستان کے کئی شہروں پر قبضے کے بعد سامنے آیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی 'اے پی' کے مطابق افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد دوحہ پہنچے اور طالبان کو بتایا کہ میدان جنگ میں فتح حاصل کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ طاقت کے زور پر کابل حاصل کرنے کے بعد انہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ…

طالبان کی بڑھتی ہوئی پیشقدمی: افغان آرمی چیف برطرف

افغانستان کے آرمی چیف عبدالولی احمد زئی کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔ صدر اشرف غنی نے ان کی جگہ جنرل ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے۔ صوبے فاراہ، ،بدخشاں ، بغلان ،نمروز ،جوزجان، قندوز، سرائے پل، تخار اورسمنگان پرطالبان کا قبضہ ہے جب کہ ایبک،…

افغانستان میں بھارت کا آخری قونصل خانہ بھی بند

بھارت نے افغانستان کے صوبے بلخ میں قائم اپنے آخری قونصل خانے کو بھی بند کردیا ۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے افغانستان کے شمالی علاقے کے سب سے بڑے شہر مزار شریف میں قونصل خانے کو بند کرتے ہوئے اپنے سفارت کاروں اور شہریوں سے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس گھر پہنچیں۔ افغانستان میں طالبان کی جانب سے شمال، مغرب اور جنوب میں مختلف صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔ اب تک طالبان ساتویں دارالحکومت بپر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔ بھارتی حکومت کے عہدیدار نے اپنے…

طالبان نے افغانستان کے ساتویں صوبائی دارلحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا

افغانستان کا ساتواں صوبائی دارلحکومت بھی طالبان کے قبضے میں چلا گیا۔ طالبان نے مغربی افغانستان کے صوبہ فرح کے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا ہے۔ ترجمان طالبان نے جنگجوؤں کی پولیس ہیڈکوارٹرز اور گورنر آفس میں چہل قدمی کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ https://twitter.com/Zabehulah_M33/status/1425075757777358848 فرح کی صوبائی کونسل کی رکن شہلا ابوبر نے کہا کہ مقامی سیکیورٹی فورسز شہر سے باہر واقع آرمی بیس کی طرف پیچھے ہٹ گئی ہیں۔جمعہ تک شمالی افغانستان کے 5 دیگر صوبائی دارالحکومتوں پر قبضے کے بعد طالبان کی…

پاکستان افغانستان کا سب سے اہم ہمسایہ ہے:امریکا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز)امریکی کانگریس کے ارکان کی جانب سے تیار کردہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان تنازعات کے حل کے لیے پاکستان سب سے اہم ہمسایہ ملک ہے اور رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق کانگرسینل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی تیار کردہ رپورٹ میں یہ استدلال پیش کیا گیا کہ بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے باعث افغانستان کے علاقائی حالات متاثر رہیں گے۔اس میں مزید کہا گیا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پڑوسی ملک پاکستان ہے جس نے کئی دہائیوں سے افغان معاملات میں فعال کردار ادا کیا۔ علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More