روس کے آرکٹک کے نیچے دولت کا سمندر چھپا ہے
حسن زبیر
روس کے سردپانیوں سے برف پگھل رہی ہے ۔ آرکٹک اوقیانوس کا سمندر روس کو کینیڈا تک راستہ دے رہا ہے اور اس کے ساتھ دنیا اسے روس کے لیے معدنیات کے سمندر کا نام بھی دے رہی ہے ۔آرکٹک کے تہہ میں نایاب دھاتوں پر مشتمل دولت کا ایک اور سمندر چھپا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی اب روس حاصل کرتا جارہا ہے ۔
آرکٹک اوقیانوس کیا ہے ؟
آرکٹک کا لفظ یونانی زبان کے لفظ آرکٹوس سے نکلا ہے، جس کا مطلب ریچھ ہے۔ اسے یہ نام اس لیے دیا گیا کیونکہ یہ علاقہ سفید…