بجٹ کہانی، بہت پرانی
تحریر:سلمان احمد لالی
پاکستان بھر میں یہ تاثر عام ہو چکا ہےکہ حکومت کو تبدیل کرکے جس کثیر جماعتی حکومت کواقتدار کی مسند پر بٹھایا گیا ہے وہ پاکستان کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے اور اسکی تازہ مثال یہ بجٹ ہے جو اس تجربہ کار حکومت نے ایوان میں پیش کیا ہے۔
گزشتہ روز کئی ایسے اقدامات کا اعلان وزیر اعظم جناب شہباز شریف کی جانب سے کیا گیا جو بجٹ کی پہلی تقریر میں نہ تھے۔ یوں آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا حصہ بنانے کیلئے جن اقدامات کا اعلان کیا گیا اس نے پاکستانیوں کے کانوں سے دھواں…