بیرون ممالک پھنسے تمام پاکستانیوں کو 20 جولائی تک واپس لانے کا فیصلہ
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیرہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں یقین دہانی کرائی ہے کہ بیس جولائی تک بیرون ممالک میں پھنسے تمام پاکستانیوں کو باعزت طریقے سے واپس لے آئیں گے۔ قومی اسمبلی میں نقطہ اعتراض پر وزیرہوابازی نے بتایا کہ این سی او سی سےدرخواست کی ہےکہ کورونا وبا میں کمی کے بعد یورپ، یوکے، چین اور دیگر ممالک کی فلائٹس چالیس فیصد سے بڑھا کر 67 فیصد تک کرنے کی اجازت دی جائے۔ اب تک پی آئی اے کی 290 فلائٹس سے 54 ہزار 116 پاکستانیوں کو ملک لایا گیا ہے۔ترکی ایئرلائنز اور قطر…