ترکی: خواتین پر تشدد کی روک تھام کا قانون منظور
ترک پارلیمنٹ نے خواتین پر جنسی جرائم اور گھریلو تشدد کے انسداد کا ایک قانون منظور کر لیا ہے۔ نئے قانون میں خواتین کو تشدد سے قتل کرنا، جنسی حملوں، مار کٹائی، اور گھریلو تشدد پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔ خواتین کو ان کی آزادی سے محروم کرنا بھی قابل سزا جرم قرار دیا گیا ہے۔
خواتین کی نسل کشی اور بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کے ٹھوس ثبوت کو آئین کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے مجرموں کو عدالتوں کے کٹہروں میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یورپین یونین کی طرف سے ترکی پر خواتین کے حقوق کے حوالے سے سخت تنقید کی جا…