براؤزنگ ٹیگ

عمران خان

میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ اور پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔ کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا ہمیں صاف اور شفاف الیکشن اور انصاف چاہیے۔ میں عدلیہ اور چیف جسٹس سے کہنا…

سیاست میں عدالتوں کا بڑھتا کردار، رضا ربانی کو تشویش کیوں؟

.تحریر:سلمان احمد لالی گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر آنے والے فیصلے نے یوں تو بحرانی اور ٹکراو والی صورتحال کو ختم کرنےمیں خاصی مدد کی۔ لیکن گزشتہ کئی ہفتوں سے پاکستان کے پارلیمانی معاملات کو بار بار عدالتوں میں لے جانے سے مقننہ کی حیثیت اور مرتبے کے حوالے سے جو تشویش سنجیدہ طبقات میں پائی جارہی ہے وہ بڑی حد تک جائز ہے۔ پارلیمان ریاست کا سب سے افضل اور مکرم ادارہ ہے، یہ ادارہ مملکت کی خودمختاری کی صحیح معنوں میں ایک علامت ہے۔ ریاست میں جو کچھ ہے اور جس…

نوزائیدہ مخلوط حکومت میں دراڑیں پڑنے لگیں

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) مخلوط حکومت میں ابھی سے دراڑیں پڑھنے لگی ہیں جب تقریبا تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رویے میں تبدیلی پر شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سب سے جارحانہ موقف جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے سامنے آیا جن کے رہنما وفاقی وزیر برائے مواصلات اسد محمود نے سود کیس میں وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے فیصلے پر احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ مولانا اسد محمود جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت…

بہت کٹھن ہے ڈگر پنگھٹ کی

تحریر: سلمان احمد لالی آج کا دن پاکستان کیلئے خوشخبری کا دن ہے ، حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے اور چین سے بھی قرض ملنے کا اعلان آگیا ہے۔ روپے کی قدر مستحکم ہوئی جبکہ دیگر ذرائع سے مالیاتی پیکج ملنے کی امید بھی بڑھ گئی ہے۔ ان خبروں کے پیش نظر ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر میں کمی کی پیشین گوئی کی جارہی ہے اورجلد پاکستانی روپے کی قدر میں مزید استحکام نظر آنے کی امید ہے۔ لیکن ابھی اصل مرحلہ باقی ہے۔ اور وہ ہے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو حتمی شکل دے کر عملے کی…

پاکستان کو روس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے؟

سلمان احمد لالی میں بارہا اپنے کالموں اور مضامین میں ایک بات کہہ رہا ہوں کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے دنیا بھر پر اثرات مرتب ہوں گے اور موجودہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یوکرین میں جنگ بندی ضروری ہے۔ جنگ بندی کیلئے روس اور یوکرین سے تو کئی ممالک بات کر چکے ہیں لیکن اب سب کو مل کر امریکہ پر دباو ڈالنا ہو گا کہ وہ اس جنگ کو رکوائے کیوں کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اس پراسس میں تعطل کی وجہ امریکہ قرار پایاہے ۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے پس…

پاکستان افغانستان کا پُرامن حل چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ترک وزیر دفاع ہلوسی آکار سے ملاقات

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل اور مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں میں تعاون جاری رکھے گا، امید ہے افغان رہنما افغان مسئلے کے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کے لئے بین الاقوامی ہم آہنگی کی اہمیت کو تسلیم کریں گے، تنازع جموں کشمیر سمیت تمام معاملات پر ترکی کی مضبوط اور مسلسل حمایت کے ممنون ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ترکی کے وزیر دفاع حلوسی آ کار نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان…

افغانستان میں امن پاک افغان ازبک ریلوے منصوبے کے لئے ناگزیر ہے، عمران خان

تاشقند(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔ وہ تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم آج ہی دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم…

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کے خلاف انکوائری کا حکم

وزیراعظم عمرا ن خان نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور سفیر کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیاہے۔ سفارتی عملہ پاکستانی مزدوروں کی مدد کے بجائے پیسے بٹورتا تھا۔ کراچی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب میں کہا،90لاکھ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، لیبر طبقے کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرنے والے والوں کو مثالی سزائیں دی جائیں گی۔عمران خان کا کہناتھا کہ باہر سفارت خانوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں ان کی سب سے اہم ڈیوٹی یہ ہے کہ پاکستان کی لیبر کا خیال رکھا جائے، پتا چلا ہے سعودی عرب میں…

عمران خان اور بل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کورونا کی صورتحال پر بات چیت

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی  بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا کی صورت حال ،پولیو کے خاتمے کی مہم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا،بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا…

موسمیاتی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور پر حیران ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں نہ بلانے پر ہونے والے شور شرابے پر حیران ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ماحولیاتی تغیرات کے حوالے سے ایک اجلاس میں پاکستان کو مدعو نہ کئے جانے پر لگائی جانے والی بے ڈھب صدائیں سن کر حیران ہوں، میری حکومت کی ماحولیاتی پالیسیز کا کُلیِّ مدار تو ماحولیاتی تغیرات کے مہلک اثرات کم کرنے کیلئے ایک سرسبز و شفاف پاکستان اپنی آئندہ نسلوں کے حوالے کرنے کا ہمارا عزم ہے۔ عمران خان…

وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

 اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کر لی۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائے خارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان، اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔…

مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے: وزیراعظم

 اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خود ارادیت دئیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کےساتھ تعلقات کے حوالے سے  اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی، اور اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورتحال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔…

بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی تجویز مسترد

 اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے کاٹن منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے پہلے کی آئینی صورتحال بحال کرے، آرٹیکل 370 کی بحالی تک بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔ ذرائع کے مطابق شاہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More