براؤزنگ ٹیگ

پاکستان اور سعودی عرب

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا دورہ سعودی عرب

وزیراعظم عمران خان کل تین روزہ دورے پر سعودی عرب جا رہے ہیں۔ پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل جاوید قمر باجوہ پہلے ہی چار روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے دورہ سعودی عرب کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 7 سے 9 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی…

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض ( پاک ترک نیوز )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 4 روزہ سرکاری دورے پر ریاض ایئرپورٹ پہنچ گئے. پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) بلال اکبر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ سعودی عرب میں موجود ملٹری اتاشی ہارون اسحاق راجہ نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گےاور مدینہ منورہ روضہ رسول پر نوافل اور حاضری بھی ادا کریں گے۔

سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت

ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب میں تجارتی مراکز اور بازار 24 گھنٹے کھولنے کی اجازت دے دی گئی،،ترجمان سعودی وزارت تجارت اور صحت کے مطابق یہ فیصلہ خریداروں کا رش کم کرنے کے لیے کیا گیا۔ سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ چوبیس گھنٹے بازار کھلے رہنے کے باوجود اگر کسی نے کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والے سعودی شہریوں کو 17 مئی سے سفر کی اجازت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More