براؤزنگ ٹیگ

پاک آذربائیجان دوستی

آذربائیجان اور پاکستان میں تجارت بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل بزنس فورم کا اہم اجلاس

آذربائیجان اور پاکستان میں تجارت بڑھانے سے متعلق ایک اہم اجلاس آج منعقد ہوا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ اور آذربائیجان میں پاکستان کے سفیر بلال حئی نے اجلاس کی صدارت کی۔ آذربائیجانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں ملکوں میں کاروبار کرنے میں آسانی کی عالمی درجہ بندی میں کافی بہتری آئی ہے۔ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے نجی شعبے سمیت اعلیٰ سرکاری اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آذربائیجان اور پاکستان کی…

آذربائیجان کے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کا نیا سفر

باکو ( سید رضا/ پاک ترک نیوز ) پاکستان اور آذربائیجان میں محبت کے رشتے مضبوط ہونے لگے۔ باکو میں زیرتعلیم ایلون اسمائیلوف نے اپنی پاکستانی کلاس فیلو معصومہ رضوی سے شادی کرلی۔ ایلون اسمائیلوف باکو ہائر آئل سکول کے گریجویٹ ہیں جبکہ معصومہ رضوی تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔ باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور آذربائیجان اور پاکستان میں بننے والے محبت کے رشتے کے گواہ بنے۔ باکو ہائر آئل سکول کی فکلیٹی نے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کو ازدواجی بندھن میں بندھنے پر مبارک باد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More