ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان چوتھا مشاورتی ااجلاس کل ہو گا
انقرہ(پاک ترک نیوزز)
ترکیہ، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان مستقل مشترکہ میکانزم پرچوتھا اجلاس کل منعقد ہو رہا ہے جس میں فن لینڈ کے بعد سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی درخواست سے متعلقہ امور پر بات چیت ہو گی
ترکیہ کے محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اجلاس ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں کل بدھ کے روز منعقد ہوگا۔صدارتی کمپلیکس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ترک صدر رجب طیب اردگان کے چیف ایڈوائزر عاکف کاگتے کلچ کریں گے۔
فروری 2022 میں روس کے یوکرین میں جنگ شروع کرنے کے فوراً بعد فن لینڈ اور سویڈن…