پاکستان کو روس کی قیمت چکانی پڑ رہی ہے؟
سلمان احمد لالی
میں بارہا اپنے کالموں اور مضامین میں ایک بات کہہ رہا ہوں کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے دنیا بھر پر اثرات مرتب ہوں گے اور موجودہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے یوکرین میں جنگ بندی ضروری ہے۔ جنگ بندی کیلئے روس اور یوکرین سے تو کئی ممالک بات کر چکے ہیں لیکن اب سب کو مل کر امریکہ پر دباو ڈالنا ہو گا کہ وہ اس جنگ کو رکوائے کیوں کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اس پراسس میں تعطل کی وجہ امریکہ قرار پایاہے ۔
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے پس…