شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
کولمبو (پاک ترک نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ٹی20 فارمیٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ۔ قومی آل رائونڈر ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 12ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ۔شعیب ملک نے لنکن پریمئیر لیگ میں جافنا کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے یہ سنگ میل اپنے 485 ویں ٹی20 میچ میں حاصل کیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے ٹی20 فارمیٹ میں 12 ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں
شعیب ملک 2005 سے ٹی20 کرکٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نیشنل ٹی20 کپ میں…