براؤزنگ ٹیگ

#14august

یوم آزادی میں ایک د ن باقی، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) یوم آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ تفصیلات کےمطابق 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن شہری تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد سمیت ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں کو رنگ برنگی لائٹوں سے سجا دیا گیا، گھروں کی چھتوں، عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں ہیں، مارکیٹیں اور بازار…

صدرمملکت نے یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ، سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء ، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ، سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم ، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا ۔ سزا…

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں ۔بازاروں میں سب ہلالی پرچموں کی بہار ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے سلسلے میں سجائے گئے بازاروں میں گہما گہمی شروع ہو چکی ہے، سٹالز پر بڑے جھنڈے، جھنڈیاں، سبز ہلالی رنگ کے ملبوسات اور زیبائشی سامان موجود ہے، سٹالز پر بچوں کیلئے ماسک، بیجز، گھڑیاں، پونیاں، کیچر، چوڑیاں اور ٹوپیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی لئے محب وطن…

پاکستان جیسے قیمتی تحفے کیلئے ہم عظیم راہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے76ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے اس قیمتی تحفے کے لیے ہم ان عظیم راہنماؤں کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے۔ وزیراعظم شہباز کا کہنا تھا کہ قوم آج پاکستان کی یوم آزادی کی چھہترویں سالگرہ منا رہی ہے۔ اس موقع پر میں سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمارے دلوں میں خاص جگہ رکھتا ہے کیونکہ اس دن آزادی کی تاریخی جد و جہد ریاستِ پاکستان کے قیام…

گوگل نے بھی پاکستان کے یومِ آزادی پر ڈوڈل تبدیل کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے یوم آزادی پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ 14 اگست 2023ء کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ہے۔ گوگل رواں برس بھی جشن آزادی منانے میں پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور اس نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اور پاکستانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔ گوگل نے ڈیزائن کی تفصیل…

پاکستان کا76 واں جشن آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کا 76 واں جشن آزادی آج جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیانِ پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا ۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں محفوظ…

ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت 14اگست کو ختم ہو جائے ۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی۔الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کی تاریخ دے گا، آج آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ لمحہ فخریہ نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو بھی حکومت آئے وہ تعلیمی فنڈ میں اضافہ کرے، الیکشن کمیشن اکتوبر نومبر یا جب بھی ہوں گے الیکشن کمیشن اعلان کرے گا۔…

آمروں نے طاقت کے بل بوتے پر آئین کو مسخ کیا مگر آئین کو ختم کرنے میں ناکام رہے،آصف زرداری

کراچی(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آمروں نے طاقت کے بل بوتے پر آئین کو مسخ کیا مگر آئین کو ختم کرنے میں ناکام رہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا…

پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں جمہوری دورکےاثرات نمایاں ہیں۔پاکستان کی ڈائمنڈجوبلی تقریبات پرپوری قوم خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل ریکارڈقومی ترانےکی لانچنگ کریں گے۔نوجوان پاکستان کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کریں گے۔

عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 140ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے، حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔ حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔ اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں، 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں، یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More