براؤزنگ ٹیگ

#2023

گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد اضافہ

کراچی(پاک ترک نیوز) دسمبر 2023 میں ختم ہونے والے گزشتہ مالی سال کے دوران بینکوں کے خالص منافع میں 86 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے بینکوں کی کمائی بڑھ کر 572 ارب روپے ہوگئی ہے، اضافے کی بنیادی وجہ بلند شرح سود ہے، بینکوں نے یہ منافع پاکستان کو درپیش معاشی بحران کے باجود حاصل کیا ہے۔ ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچر سنی کمار نے اس حوالے سے بتایا کہ منافع میں یہ اضافہ بلند شرح سود کی وجہ سے ممکن ہوسکا ہے۔ عارف حبیب لمیٹڈ کی معاشی ماہر نے کہا کہ سال 2023 میں تمام بینکوں نے ریکارڈ منافع حاصل…

معاہدہ لوزان ، 2023 میں کیا ہوگا ؟

تحریر:حسن زبیر 1-سلطنت عثمانیہ کا زوال سلطنت عثمانیہ نے جنوب مشرقی یورپ، مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ پر 600 سال سے زیادہ عرصے تک حکومت کی۔ پہلی جنگ عظیم میں سلطنت کا خاتمہ ہوا۔ ایک نیا رہنما مصطفیٰ کمال ابھرے جنہوں نے ترکی کی قومی تحریک کی قیادت کی، جس نے سرزمین ترکی کی تقسیم کے خلاف مزاحمت کی۔ مصطفیٰ کمال نے انقرہ میں صوبائی حکومت قائم کی۔ اس نے اتحادیوں کی بھیجی ہوئی افواج کو شکست دی۔ اتحادیوں اور ترکوں کے درمیان جنگ قومی…

ترکیہ انتخابات 2023: صدر اردوان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں اگرچہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات اگلے سال جون 2023 میں ہو رہے ہیں لیکن ان کی تیاریوں کا سلسلہ ابھی سے ہی شروع ہوگیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ گہما  گہمی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان گٹھ  جوڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس تحریر کی اشاعت تک ترکیہ میں صدارتی  اور پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے دو اتحاد جن میں صدر ایردوان  کا جمہور اتحاد اور ان کے خلاف  چھ جماعتوں کا  ملت اتحاد برسر پیکار ہیں۔   گزشتہ دنوں  ترکیہ…

چین نے 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد سے معذرت کر لی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے معذرت کے بعد 2023 ایشین کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کو چین سے منتقل کر دیا جائے گا۔ ہفتہ کے روز کئے گئے اعلان کے مطابق وبائی بیماری کی وجہ سے، چینی آرگنائزنگ کمیٹی اس وقت اگلے سال کے ایشین کپ مقابلے مکمل طور پر کھلے ماڈل کے تحت منعقد کروانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ چنانچہ اے ایف سی، چینی فٹ بال ایسوسی ایشن (سی ایف اے) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے درمیان بات چیت کے بعد، 2023 کے ایشیائی…

ترکی ،اسرائیل دوستی:حماس کہا ں کھڑی ہے؟

تحریر:سلما ن احمد لالی اسرائیل اور ترکی کےدرمیان سرمہری کے ایک طویل دور کے بعد برف پگھلی ہے ، ان تعلقات میں بگاڑ کے پیچھے کئی عوامل کارفرما تھے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اس تعلق کو بگاڑنے اور پھر بنانے میں ایک ہی شخصیت کا ہاتھ ہے اور وہ ترک صدر رجب طیب اردوان ہیں۔ ترکی کے حماس کے ساتھ تعلقات: ترکی اور اسرائیل کےدرمیان جب تعلقات انتہائی خراب تھے تو انقرہ کی جانب سے فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دیا لیکن اب جبکہ ان دونوں ممالک نے ماضی کو چھوڑ کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے تو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More