براؤزنگ ٹیگ

#

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر حکومت کا نوٹس، سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریاست قتل کے فتوے برداشت نہیں کرے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف شرانگیز گفتگو کی گئی۔ سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانے کی کوشش کی گئی۔ ایسی باتوں کی اجازت دی گئی تو ریاست کا شیرازہ بکھر جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر ملک میں خون خرابے کی کوشش کی جا رہی…

آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیئے

باکو (پاک ترک نیوز) آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات واپس کر دیے ہیں۔ یہ سرحدی دیہات آرمینیا نے مارچ میں 1990 کی دہائی میں قبضے میں لیے تھے۔یریوان اور باکو کے حکام نے جمعہ کو تصدیق کی ہے کہ آرمینیا نے آذربائیجان کو چار سرحدی دیہات باغانیس ایرم، اشاغی آسکی پارا، کھیریملی اور غزی لہجیلی واپس کر دیے ہیں جو کہ دونوں تاریخی حریفوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قفقاز کی دو نوں سابق سوویت ممالک نے 1990 اور 2020 میں ناگورنو کاراباخ کے الگ ہونے والے علاقے پر…

جنوبی افریقا :ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے گر گئی ،45 افراد ہلاک

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقا کے شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافر بس پُل سے نیچے جاگری اور آتشزدگی کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایسٹر کی تقریب شرکت کے لیے زائرین بوٹسوانا سے لمپوپو کے ایک قصبے موریا کے ایک مذہبی مقام پر جا رہے تھے اور مماتلاکالا میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ جنوبی افریقا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور بیریئرز توڑتے ہوئے پُل سے نیچے جا گری۔زمین گرتے ہی بس میں آگ بھڑک اُٹھی اور زخموں سے چُور مسافروں کو بس سے…

اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل ہو گئی، سینیٹر اسحاق ڈار وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ احسن اقبال وزیر داخلہ، عطاء تارڑ کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سردار یوسف کو مذہبی امور، حنیف عباسی کو وزارت صحت، خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپنے کا امکان ہے جبکہ مصدق ملک پیٹرولیم، طارق فضل چودھری کو کیڈ کی وزارت دینے پر غور ہو رہا ہے۔ آئی ٹی کا قلمدان…

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا جبکہ شہر قائد کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے لکشمی چوک، مال روڈ، گوالمنڈی، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ہال روڈ، ساندہ، مزنگ، گلبرگ، کرشن نگر، چوبرجی، جیل روڈ، شادمان، کینٹ، مسلم ٹاؤن، فیروزپور روڈ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے شروع ہونے والی بوندا باندی صبح تک جاری رہی۔ ٹھوکر نیاز بیگ، جوہر ٹاؤن، ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، کینال روڈ، علامہ اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ،…

میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی،وزیراعلی پنجاب مریم نواز

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی۔ مالیاتی امور میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری خزانہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی…

یورپی ایئرلائن نے مسافروں کا طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزن کرنا شروع کردیا

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) یورپ کی ایئر لائن فن ایئر نے مسافروں کا طیارے میں سوار ہونے سے قبل وزن کرنا شروع کردیا ۔ اس کے ہیلسنکی ہوائی اڈے کے مرکز پر یورپی کیریئر Finnair کے ایک طیارےمیں روانگی کے دروازے پر رضاکار مسافروں کا وزن کیا جا رہا ہے تاکہ ایئر لائن کو ٹیک آف سے پہلے طیاروں کے وزن کے تخمینے کو بہتر کرنے کی اجازت دی جا سکے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ہوائی اڈے کے چیک اِن پر اپنے سامان کا وزن کرنا کیسا ہوتا ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ "شرم کے کراؤچ" سے بھی واقف ہیں - کسی بھاری چیز کو ہٹانے کے لیے…

مدینہ منورہ :روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے آنیوالے زائرین خودکار گیٹس پر بار کوڈ اسکین کریں گے

ریاض (پاک ترک نیوز) مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت کیلئے ایک نیا طریقہ کار نافذ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس طریقہ کار کے مطابق، جو جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، زائرین روضہ رسول ؐ میں داخلے کے لیے خودکار گیٹس پر بار کوڈ اسکین کریں گے۔ زائرین کو درخواست کے ذریعے ریزرویشن کرنے کے بعد تصدیقی پیغام موصول ہوگا۔ بعد میں، وزیٹر کو وزٹ کی تاریخ سے 24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے گا ، اس سے تصدیق یا منسوخ کرنے کو کہا جائے گا، اور مخصوص وقت سے پہلے وزٹ کے لیے…

اسرائیل کا فلسطینیوں کی جگہ ایک لاکھ بھارتی مزدورں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (پا ک ترک نیوز) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کےبعد اسرائیل میں بھارتیوں کیلئے ملازمتوں کے دروازے کھلے گئے ۔اسرائیلی تعمیراتی کمپنیوں نے حکومت سے جنگ کےباعث افرادی قوت بحران پر قابو پانے کیلئے فلسطینیوں کے متبادل کے طور پر ایک لاکھ بھارتی مزدوروں کی خدمات حاصل کرنے کی درخواست کی ہے ۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے 100 سے زائد دنوں کے بعد ملک میں مزدوروں کا بحران ابھرا ہے، جس کی جڑ اس کے دسیوں ہزار فلسطینیوں کو اسرائیل میں کام کرنے سے روکنے کے فیصلے سے جڑی ہے۔ اکتوبر میں اسرائیلی تعمیراتی…

ایران نے اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی

تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی ایجنٹ کی شناخت اور دیگر معلومات جاری نہیں کیں۔ایران کی عدالت نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے اور اسرائیل کو اینٹلیجنس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مذکورہ شخص کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ایران کی عدلیہ سے متعلق ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے جاسوس کو جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی زاہدان جیل میں ہفتے کی صبح پھانسی دی گئی۔

تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی تک غزہ کو انسانی امداد بند رہے گی ،اسرائیلی وزیر

تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیلی وزیر کا کہنا ہے کہ جب تک حماس تمام قیدیوں کو رہا نہیں کر دیتی غزہ میں بجلی، ایندھن یا انسانی امداد نہیں دی جائے گی۔ غزہ میں حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے کو انسانی تباہی کا سامنا ہے کیونکہ علاقے کا واحد پاور پلانٹ ایندھن کی کمی کی وجہ سے بند ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے مسلح گروپ کے اچانک حملے کے بعد حماس کو "تباہ" کرنے کا وعدہ کیا جب انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما بینی گانٹز کے ساتھ ہنگامی اتحاد کی حکومت کا اعلان کیا۔ اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں کا…

فلسطینی اتھارٹی کا ملک میں پہلے سعودی سفیر کا خیر مقدم

رام اللہ (پاک ترک نیوز) فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین میں پہلے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا ہے۔فلسطین میں پہلے سعودی سفیر نایف السدیری فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اپنی اسناد پیش کرنے والے ہیں۔ السدیری اور ان کے ہمراہ وفد دو روزہ سرکاری دورے پر منگل کو اردن سے کراما کراسنگ کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے پہنچے جو بدھ کو ختم ہوگا۔ وہ فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کے ساتھ ساتھ عباس اور وزیر اعظم محمد شتیہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے سعودی سفیر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے…

گزشتہ ماہ جون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاب زر میں 39فیصد اضافہ

کراچی (پاک ترک نیوز) گزشتہ ماہ جون میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 39فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ گزشتہ ماہ ترسیلات زر 2.2ارب ڈالر تک پہنچ گئی ۔ اس حورالے سے سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں برس جون میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.2 ارب ڈالرزکی ترسیلات بھیجیں ۔ ترسیلات زر سعودی عرب، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں نے بھیجیں ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئے ترسیلات زر میں ماہ بہ ماہ 3.9 فیصد اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے دوران ترسیلات کی…

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

پیرس (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے اشتراکی عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر…

وزیراعظم کا زرغون میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے زرغون ،مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں،سپاہی ضمیر احمد ، سپاہی مدثر اور لانس نائیک عبدالقدیر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کی بلندی درجات کی دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی…

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔ہنگو، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر، کرم، صوابی اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے باجوڑ میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 جبکہ گہرائی 187 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغان ریجن میں کوہ ہندوکش تھا۔

پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے کسی بھی چیلنج میں ملک کا نام روشن کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پاک فضائیہ اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی گریجویشن پریڈ منعقد ہوئی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی تقریب میں موجودتھے۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب،وزیردفاع خواجہ آصف بھی تقریب میں شریک ہوئے، وزیراعظم شہبازشریف نے گارڈ آف آنر کا…

صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیےبیرون ملک ووٹنگ شروع

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں14 مئی کو ہونے والے صدارتی و پارلیمانی انتخابات کے لیےبیرون ملک مقیم 65لاکھ  میں سے 34 لاکھ کے لگ بھگ ترک باشندوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سپریم الیکشن کونسل اور ترک وزارت خارجہ کی میڈیا کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق بیرونِ ملک انتخابی فہرست میں رجسٹرڈ ووٹرزآج 27اپریل سے کپیکول، اِپسالا، پزارکول، حمزبیلی اور ڈیریکوئی سرحدی دروازوں پر اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔بیرون ملک مقیم بیلٹ باکس کمیٹیاں جن میں صدر، ایک سرکاری ملازم اور سیاسی…

سہیل علی خان وزارت اطلاعات و نشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج مقرر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے سینئر آفیسر سہیل علی خان کوایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات و نشریات تعینات کردیا ہے ۔ انکی پیش رو شاہیرہ شاہد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کےگریڈ 21 کے آفیسر جو کہ وزارت اطلاعات و نشریات میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے کو فوری طور پر آ ئندہ ہ احکامات تک ایڈیشنل سیکرٹری(انچارج) وزارت اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیاہے۔…

عمران خان جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر موجود ،پولیس کی ورکرز کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر موجود ہیں ۔پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کر رہی ہے ۔دھوئیں کے بادل ،پولیس اور ورکرز میں تصادم بھی ہوا ۔ دوسری جانب سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی تو جج نے استفسار کیا کہ عمران خان اب تک کیوں نہیں پہنچے جس پر انہیں عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عمران خان گیٹ پر موجود ہیں ۔ عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس پہنچا تو پولیس نے ورکرزکو منتشر کرنے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More