پاکستانی شہری کے نام ظاہر کئے بغیر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لئے 3کروڑ ڈالر عطیہ کا دنیا بھر میں چرچا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
امریکہ میں رہنے والے پاکستانی شہری نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر ترکیہ کے سفارت خانے میں جاکر زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے تین کروڑ ڈالر کا عطیہ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری نے شناخت ظاہر کیے بغیر واشنگٹن ڈی سی میں واقع ترکیہ کے سفارت خانے کو ترکیہ اور شام میں زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے تین کروڑ ڈالر کی بڑی رقم عطیہ کی ہے۔رپورٹس میں ترکیہ کے واشنگٹن ڈی سی میں تعینات سفیر مُراط میکران کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ ایک پاکستانی بزنس مین نے اکیلے…