براؤزنگ ٹیگ

#5g

پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئے اظہار دلچسپی مانگ لیا،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ پاکستان میں فائیو جی لانچنگ کیلئے رپورٹ تیار کرے گا۔ پی ٹی اے نے کنسلٹنٹ کی خدمات کیلئے ٹی او آرز بھی جاری کردیئے،انٹرنیشنل کنسلٹنٹ انڈسٹری اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ مشاورت کرے گا۔کنسلٹنٹ عالمی معیار کے مطابق اسپیکٹرم کی ریلیز کے حوالے سے میکنزم تیاراور فی میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی…

جنوری 2024،پاکستان نے 22لاکھ سے زائد موبائل مقامی طور پر فون تیار کر لئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان نے 2024 کے پہلے مہینے جنوری میں 22لاکھ سے زائد موبائل فونز مقامی طور پر تیار کر لئے ۔ مقامی مینوفیکچرنگ/اسمبلنگ پلانٹس نے سال 2024 کے پہلے مہینے (جنوری) کے دوران 2.27 ملین موبائل ہینڈ سیٹ تیار/اسمبل کیے جبکہ تجارتی طور پر 0.24 ملین درآمد کیے گئے۔ مقامی طور پر تیار کردہ/اسمبل کردہ 2.27 ملین موبائل فون ہینڈ سیٹس میں 0.72 ملین 2G اور 1.55 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق 60 فیصد موبائل ڈیوائسز سمارٹ فونز ہیں اور 40 فیصد پاکستان نیٹ…

ایپل 5G ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کرے گا

سان فرانسسکو (پاک ترک نیوز) ایپل 5G ٹیکنالوجی پر اربوں ڈالر خرچ کرے گا۔ جس کے لئے کمپنی نے یو ایس ٹیک فرم براڈ کام کے ساتھ ملٹی بلین ڈالر کے تعاون کا اعلان کیا ہے تاکہ تیز رفتار5جی ٹیلی کام نیٹ ورکس سے وائرلیس سے منسلک ہوونے کے لئے جدید ترین اجزاء بنائے جائیں۔ ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹِم کُک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ اعلان کرنے پر بہت خوش ہیں جو امریکی مینوفیکچرنگ کی ذہانت، تخلیقی صلاحیتوں اور اختراعی جذبے کو بروئے کار لائے گا۔ تاہم کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ براڈ کام اتحاد میں کتنے…

امریکہ میں 5جی سروس کی شروعات۔ بڑی ائر لائنز کی 320 پروازیں منسوخ

نیویارک (پاک ترک نیوز)بڑے مسافروں اور کارگو کیریئرز نےجمعرات کے روز بھی 5G وائرلیس رول آؤٹ سے پہلے امریکہ جانے اورآنے والی اپنی کچھ پروازیں منسوخ کر دی تھیں ۔حالانکہ 5جی سروس دینے والی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوںاے ٹی اینڈ ٹی اور ویرزون کی جانب سے وائرلیس سروس کی شروعات کی امریکہ کےکچھ حصوں میں تاخیر کرنے پر اتفاق کر لیا گیا تھا ۔ بین الاقوامی کیریئرز جو وائیڈ باڈی بوئنگ 777، 787 اور دیگر بوئنگ طیاروں پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیںنے امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور شکاگو میںقائم…

5Gکے مضر اثرات ،4ایئر لائنز نے امریکہ کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

دبئی (پاک ترک نیوز) فائیو جی ٹیکنالوجی کے مضر اور تباہ کن اثرات کے باعث ایمریٹس سمیت 4ایئرلائنز نے امریکہ کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں۔ایئر انڈیا، اے این اے، جاپان ایئر لائنز اور ایمریٹس نے شدید خدشات کے پیشِ نظر پروازیں منسوخ کی ہیں۔ ایئر انڈیا نے دہلی سے سان فرانسسکو اور شکاگو کے درمیان سروس معطل کر دی۔ ممبئی سے نیویارک کی پرواز کو بھی معطل کیا جائے گا۔ایمریٹس کے مطابق وہ 9 امریکی ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دے گا۔ امریکی ائیرلائنز نے خط لکھ کر خبردار کیا تھا کہ فائیو جی سی بینڈ…

5جی سروس سے امریکی ایئرلائنز کی صنعت کو شدید خطرات لاحق ہیں، ائر لائنز کا حکومت کو خط

نیویارک (پاک ترک نیوز)امریکہ کی تمام بڑی ائرلائنز کے چیف ایگزیکٹوز نے خبردار کیا ہےکہ اگر ٹیلی کمیونیکیشن فرمزاے ٹی اینڈ ٹی اورویریزون نے نئی 5جی ٹیکنالوجی کو ہوائی اڈوں کے قریب ٹیکنالوجی کو محدود کیے بغیرشروع کیا تو آنے والے دنوں میںہوابازی کے تباہ کن بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر لائنز نے متنبہ کیا کہ نئی 5جی سی۔بینڈ سروس ایک قابل ذکر تعداد میں وائیڈ باڈی طیاروں کو ناقابل استعمال بنا سکتی ہے جس سےممکنہ طور پر ہزاروں امریکی شہری بیرون ملک پھنس سکتے ہیں اور یہ سروس اندرون ملک پروازوں کے…

ملک میں 2023میں 5Gسروس شروع ہو جائیگی ،امین الحق

حیدرآباد(پاک ترک نیوز) 2023پاکستان میں 5Gسروس کا سال ہو گا ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہناہے کہ رواں سال کے آخر یا اگلے سال جنوری تک ملک میں 5Gسروس شروع ہو جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 188 ملین، تھری جی اور فورجی جی استعمال کرنے والوں کی تعداد 107 ملین جبکہ براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 110 ملین سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے، فورجی تیزی سے آگے پھیل رہا ہے…

فائیو جی ٹیکنالوجی جہازوں کیلئے خطرہ

کراچی (پاک ترک نیوز) پائلٹس کی عالمی تنظیم (ایفالپا) نے کہاہے کہ فائیو جی کے سگنلز جہاز کے ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا رہے ہیں، فائیو جی سگنلز جہاز کے ریڈار سگنلز کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ متاثر کردیتے ہیں۔ ایفالپا کے مطابق ریڈار سگنلز متاثر ہونے سے جہاز آٹو ٹیک آف اور لینڈنگ میں مشکلات پیش آتی ہیں، دھند اور سموگ میں آئی ایل ایس کیٹگری3 کی نشاندہی بھی نہیں کرپاتا۔عالمی تنظیم نے وارننگ امریکا اور کینیڈا سمیت پوری دنیا کے ممالک کو جاری کی ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ جہاز کی اونچائی غلط بتانے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More