براؤزنگ ٹیگ

#9may

آرمی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کےخلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلیں گے،رانا ثنا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو لوگ فوجی تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) انتخابات سے پیچھے نہیں ہٹی ، اگست میں اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نگران حکومت 90 روز میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائے گی، اتحادی حکومت کا مؤقف رہا ہے وفاق اور صوبوں میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں کیوں کہ یہ آئینی ضرورت ہے۔مذاکرات کئے تو شہداء کے لواحقین کی طرف سے سخت ردعمل آئے گا۔…

سب سے پہلے پاکستان،9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں ،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(پاک ترک نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے۔نومئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ سپیکر سردار محمدسبطین خان اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل کے حل کے لئے گرینڈ ڈائیلاگ اشد ضروری ہیں۔پاکستان کا پرچم سر بلند ہے تو ہماری بھی عزت ہے اور اداروں کی بھی۔ 9مئی کو جو کچھ بھی ہوا وہ فرد واحد کے خلاف نہیں تھا بلکہ اس سے ملک کی بے توقیری ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعہ پر دل بہت ہی رنجیدہ ہے۔ فوج ہو یا کوئی اور…

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیدیا

پشاور (پاک ترک نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں تھری ایم پی او کے احکامات اور اعلامیے کو کالعدم قرار دے دیا۔ ہائیکورٹ میں تھری ایم پی او کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواستوں پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔یاد رہے کہ عدالت نے کل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنادیا۔ ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ تھری ایم پی او کے تحت…

عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، عمران خان کا نمائندہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی نمائندے کی وساطت سے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ کیس میں…

پی ٹی آئی کو ایک اوردھچکا ،اہم رہنما نے راہیں جدا کرلیں

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کا نہ رکنے کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں ۔انہوں نے سیاست کو بھی خیر باد کہہ دیا ۔ ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے تمام…

چھ مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں 499 ایف آئی آرز میں سے 6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے اور صرف چھ مقدمات ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہابھی تک 499 مقدمات درج ہوئے جس میں 88 دہشت گردی کی دفعات پر مشتمل ہیں۔ ان 499 ایف آئی آرز میں سے 6 ایف آئی آر کو آرمی ایکٹ کے تحت پراسیس کیا جا رہا ہے، ان میں دو پنجاب اور چار خیبر پختون…

9مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ،کارروائیوں کا آغاز ہوگیا ،وزیراعظم

پشاور(پا ک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، عمران نیازی کے حکم پر جتھوں نے حملے کیے، اکسانے اور حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے۔ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں وزیراعظم کے زیر صدارت سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کبھی کسی سیاسی جماعت کے ورکرز نے فوجی تنصیبات کی طرف رُخ نہیں کیا تھا، سویلین تنصیبات پر حملے میں ملوث افراد کے کیسز انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں…

پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے قیام کا اعلان

ملتان(پاک ترک نیوز)ملتان میں تحریک انصاف حقیقی بنانے کا اعلان کر دیا گیا، راؤ یاسر نے پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی حقیقی کے قیام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں تحریک انصاف حقیقی کے نام سے نیا گروپ سامنے آ گیا۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے ملتان میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ملتان کے سابق ضلعی صدر راؤ یاسر نے پی ٹی آئی حقیقی کے پلیٹ فامر سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کا خواب دکھایا، نیا تو نہ بنا، بچا کچھا…

یوم تکریم شہدا پر آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) یوم تکریم شہدا پاکستان کے موقع پر مسلح افواج نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ کہ شہداء ہمارا فخر تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، آج پوری قوم کیلئے ہر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ یوم تکریم شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کسی کو بھی شہداء کی لازوال قربانیوں کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستانی قوم شہداء اور ان کے…

9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی، وزیراعظم

پشاور(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور کا دورہ کیا اور جلائی جانے والی ریڈیو پاکستان کی عمارت کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعے کے مرتکب افراد اور ملک دشمن دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں، دشمن نے وہ کام نہ کیا جو اپنوں نے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں صوت القرآن بچ گیا، یہ اللہ کا نظام ہے جو اپنے بندوں کو دکھاتا ہے کہ جب چاہے ہر…

9مئی واقعات ،تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جانے لگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا جائزہ لیا جارہا ہے، پی ٹی آئی نے عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملہ عمران خان کا آخری حربہ تھا اس کے گھناؤنے عزائم تھے جو دشمن کے ہو سکتے ہیں عمران خان نے فوج کو اپنا حریف سمجھ لیا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کےواقعات میں ریاست کی رٹ کوچیلنج کیا گیا، گرفتار ملزمان خود قبول…

وفاقی کابینہ کی 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ کی جانبسے 9مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت ، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت سخت کارروائی کی توثیق کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں شرکا نے 9 مئی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ وفاقی کابینہ نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کے…

عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے عالمی نشریاتی ادارے ”الجزیرہ“ سے گفتگو میں کہا ہے کہہم نے گرفتاریوں پر کبھی عسکری و سول تنصیبات پر حملے نہیں کئے، عسکری و سول تنصیبات پر حملے کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عسکری تنصیبات سمیت عوامی و سرکاری املاک پر حملے کئے، ایسا عمل پاکستان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ وزیر دفاع…

زمان پارک جانیوالے تمام راستے بند ، پولیس آپریشن کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جانیوالے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ۔پولیس کی جانب سے بڑے آپریشن کا امکان ہے۔ دھرم پورہ پل پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ موجود ہے، جبکہ مال روڈ، کینال روڈ، انڈر پاس، دھرم پورہ روڈ اور ٹھنڈی سڑک بند کر دی گئی ہے۔حکومت نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے اور نگراں وزیراطلاعات نے گزشتہ روز زمان پارک میں مبینہ 40 شرپسندوں کی موجودگی کا الزام عائد کرتے…

9 مئی کے حملے کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر میں پوشیدہ ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست، اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے جس کی جڑیں عمران نیازی کی تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا…

عمران نے ہر شہر میں گینگ بنائے، کسی کو بخشا نہیں جائے گا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے دفاعی تنصیبات، سیاسی مخالفین کے گھروں پر حملے کرنا یہ سیاسی کلچر نہیں، عمران خان نے ہر شہر میں گینگ بنائے، کسی کو بخشا نہیں جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانا کونسی سیاست ہے، ایمبولینسز، سکول، ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا، مویشی منڈی کو پہلے لوٹا گیا پھر آگ لگائی گئی، اس فتنہ سے پوچھتا ہوں یہ کونسی سیاست ہے، اس نے لوگوں کو مخالفین کے گھروں کو جلانے کا سبق پڑھایا ہے، تم کس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More