مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد
مکہ مکرمہ(پاک ترک نیوز) مسجد الحرام میں پانی کے کین اور بیگ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
مسجد الحرام کے دروازوں کے نگراں سیف السلمی کے مطابق حرم شریف کے دروازوں پر متعین اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو مسجد الحرام میں داخل نہ ہونے دیں جن کے ساتھ پانی کے کین یا بڑے سفری بیگ ہوں۔
اس سے قبل بھی یہ پابندی عائد کی گئی تھی جس کا بنیادی مقصد حرم شریف میں طواف و سعی کے دوران لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ بعض زائرین بڑے تھیلے یا بیگ اپنے ساتھ حرم شریف کے اندر لے جانے کی کوشش…