براؤزنگ ٹیگ

#accident

افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

کابل (پاک ترک نیوز) افغانستان میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے ، 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ قریشی بدلون نے بتایا کہ ہفتے کی صبح 7 بجے مشرقی ننگرہار کے ضلع مومند درہ کے باسول علاقے میں دریا میں ایک کشتی ڈوب گئی، جس میں خواتین اور بچے سوار تھے۔ قریشی بدلون کے مطابق پانچ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کو تلاش کرنے کے لیے کوششیں جا ری ہیں۔ حادثے کی وجوہات کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔ علاقے کے رہائشی…

تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 28 افراد جاں بحق

واشک(پاک ترک نیوز) تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اے سی بسیمہ اسماعیل مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز حکام کے مطابق بس میں ڈرائیور 2 کنڈیکٹر سمیت 48 افراد سوار تھے، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دئیے جائیں گے، لاشیں سول ہسپتال بسیمہ میں شناخت…

ترکیہ ، خوفناک ٹریفک حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 39 زخمی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے جنوبی علاقے میں انٹرسٹی بس کا تین گاڑیوں سے بدترین تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ ترکیہ کے وزیرداخلہ علی یرلیکیا کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب انٹرسٹی بس دیگر 3 گاڑیوں سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ بس استنبول سے دیارباقر جا رہی تھی کہ میرسین شہر کے قریب ضلع تارسوس شاہراہ میں ایک ٹرانسپورٹ ٹرک اور دیگر دو گاڑیوں کو کچل دیا۔حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

خوشاب :ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(پاک ترک نیوز) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہو گئے۔مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ بریک فیل ہونے سے گاڑی کھائی میں جاگری، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا ۔ مرنے والوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیاگیا، مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی، 14 افراد ہلاک

بنکاک (پاک ترک نیوز) تھائی لینڈ میں ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی۔حادثے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے کہا ہے کہ جنوبی تھائی لینڈ میں ایک ڈبل ڈیکر بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔ ڈبل ڈیکر بس بنکاک سے ملک کے انتہائی جنوب کی طرف سفر کر رہی تھی جب منگل کی صبح تقریباً 1 بجے گر کر تباہ ہو گئی۔ بس دارالحکومت کے سدرن بس ٹرمینل سے 46 مسافروں کو سونگخلا کے ضلع نتھاوی لے جا رہی تھی جب پراچوپ کھری خان صوبے میں سڑک سے الٹ گئی۔ تھائی میڈیا میں…

مقبوضہ کشمیر ،بس گہری کھائی میں گرنے سے36 مسافر ہلاک

سری نگر(پاک ترک نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔ یہ افسوسناک حادثہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں پیش آیا۔ مسافر بس میں 55 سے زائد مسافر سوار تھے۔بس حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ بس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔ کھائی گہری ہونے اور پُرخطر راستوں کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ تیز رفتار بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے…

سائوتھ افریقہ ،زمبابو ے سرحد کے قریب ٹریفک حادثے میں 20کان کن ہلاک

جوہانسبرگ (پاک ترک نیوز) جنوبی افریقہ میں زمبابوے کی سرحد کے قریب بس کی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 20افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ جنوبی افریقہ میں زمبابوے کی سرحد کے قریب شمالی صوبے لیمپویو میں پیش آیا ۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاک افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ریسکیو اہلکار امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ماسکو ،باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن سمیت 10افراد طیارے حادثے میں ہلاک

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن سمیت 10افراد ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ۔ واگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوژن ماسکو کے قریب طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں نجی طیارے میں عملے کے تین ارکان سمیت سوار تمام دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔روسی میڈیا کے مطابق جائے وقوعہ سے 8 لاشیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔ واگنر کے نمائندہ گرے زون چینل کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ واگنر گروپ کے سربراہ، روس کے ہیرو،مادرِ وطن کے سچے محبِ وطن یوگینی وکٹوروفچ…

بھارتی ریاست میزورام میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17مزدور ہلاک ، بیسیوں لاپتا

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میزورام میں ایک کھائی پر تعمیر کیا جا رہا ریلوے پل منہدم ہو گیا ہے۔ جس سے اس منصوبے پر کام کرنے والے کم از کم 17 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ہ کئی دیگر لاپتہ ہیں۔ بدھ کے روز میزورام کے وزیر اعلی زورامتھنگا کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک دھاتی فریم دکھایا گیا ہے جو بلند و بالا کالموں سمیت نیچے جنگلاتی وادی میں گررہا ہے۔اسی کے ساتھ اس نے تحریر کیا ہے کہ آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا۔ کم از کم 17…

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین کیس کا حتمی فیصلہ سنا دیا ہے۔ جس میںبن لادن گروپ پر 20 ملین ریال جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ کمپنی کے 8 انجینیئرز اور مدیران کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی  کےضوابط اور زیر تعمیر مقامات کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔ اپنے فیصلے میںسپریم کورٹ نے بن لادن گروپ کو لاپروائی ، کوتاہی کا قصور وار قرار دیا …

لیہ میں وین اور ٹرک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق

لیہ(پاک ترک نیوز) لیہ میں وین اورٹرک میں ٹکر کے باعث ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 6شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس کا ٹائی راڈ کھل گیا اور وہ ٹرک سے ٹکرا گئی۔حادثہ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اڈا حافظ آباد میں پیش آیا۔

بھلوال میں مسافر وین میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7افراد جاں بحق ،14زخمی

بھلوال(پاک ترک نیوز) سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما میں 7افراد جاں بحق، 14 زخمی ہو گئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔ بدقسمت وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی ۔ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ…

تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹ گئی40سے زائد لاپتہ

روم (پاک ترک نیوز) اطالوی جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب تارکین وطن کی ایک اور کشتی اُلٹنے سے 40 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اٹلی میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے چیارا کارڈولیٹی نے بتایا ہے کہ کشتی اُلٹنے کا واقعہ جمعرات کو پیش آیا جبکہ لاپتہ ہونے والے افراد میں ایک نومولد بھی شامل ہے۔ اقوام متحدہ کی نقل مکانی کے ادارے کے ترجمان فلاویو ڈی جیاکومو نے بتایا کہ کشتی تیونس کے شہر سفیکس سے روانہ ہوئی تھی اور اس میں کیمرون، برکینا فاسو اور آئیوری کوسٹ…

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار

وہاڑی(پاک ترک نیوز) یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم اور انسانی سمگلنگ ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا…

کلر کہار سالٹ رینج میں بس حادثے میں 8افراد جا ں بحق

کلر کہار (پاک ترک نیوز) کلرکہار موٹر وے سالٹ رینج پر مسافر بس حادثے میں 8افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مسافر بس راولپنڈی سےجھنگ جارہی تھی،حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔حکام کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونےکے باعث پیش آیا،ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ ریسکیور حکام نے امدادی کارروائیوں کا آغازکردیا ،جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے ایم 2پر ٹریفک حاد ثے میں 5افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتارکار کے درخت سے…

بھارت ،3 ٹرینوں کے حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 288سے تجاوز کر گئی

کولکتہ(پاک ترک نیوز) بھارت میں 3 ٹرینوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 288 سے تجاوز کر گئی ۔تباہ ہونے والی بوگیوں کو کاٹ کر پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ بھارتی شہر کولکتہ سے چنائی جانے والی مسافر ٹرین کی متعدد بوگیاں اریسہ کے ضلع بالاسور میں پٹری سے اتر کر مخالف سمت سے آنے والی ٹرین سے جا ٹکرائیں۔ اسی دوران ایک مال گاڑی بھی دونوں ٹرینوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کے اعضا دور دور تک پھیل گئے جبکہ 900 افراد زخمی ہوئے۔قریبی دیہاتوں…

ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی

ہاتائے (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی ۔ حکام نے بتایا کہ جنوبی ترکیہ کے صوبہ ہاتائے میں متعدد گاڑیوں کے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ ہاتائے کے انتاکیا ضلع میں ہونے والے حادثے سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی جب ایک اور شخص ضروری طبی دیکھ بھال اور مداخلت کے باوجود اڈانا سٹی ٹریننگ اینڈ ریسرچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انادولو ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ڈرائیور کے کنٹرول سے محروم ہونے کے بعد ایک ٹرک…

مصر میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17افراد ہلاک

قاہرہ(پاک ترک نیوز) مصر کے صوبے الوادی الجدید میں ٹرک اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا نصف حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور بعض مسافروں کی لاشیں بس کی باڈی کو کاٹ کر نکالی گئیں۔مقامی حکام نے بتایا کہ یہ خوفناک ٹریفک حادثہ ملک کے شمال مغربی صوبے الوادی الجدید میں پیش آیا جہاں شاہراہ پر ایک تیزرفتار بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی۔بدقسمت بس 45 مسافروں کو لے کر دارالحکومت قاہرہ جارہی تھی کہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ مصر…

کراچی ایکسپریس ٹرین میں آتشزدگی سے4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

سکھر (پاک ترک نیوز ) کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کےمطابق ٹرین کی بزنس کلاس بوگی میں روہڑی سٹیشن سے پہلے آگ لگی جس کے بعد ڈرائیور نے ٹرین روک دی اور مسافروں کو متاثرہ بوگی سے نکالا گیا۔آگ سے متاثرہ بوگی کو ٹرین کی دیگر بوگیوں سے علیحدہ کر کے آگ بجھادی گئی۔ دوسری جانب ڈی سی او سکھر محسن سیال نے بتایا کہ حادثے میں ایک خاتون آگ لگنے کے…

اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے3پاکستانی جاں بحق

تریپولی (پاک ترک نیوز) اٹلی کے بعد لیبیا میں بھی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،حادثے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ لاشیں پاکستان منتقل کرنے میں مدد کر رہاہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اٹلی اور لیبیا میں کشتیاں ڈوبنے کے علیحدہ علیحدہ حادثات ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مطابق اٹلی کے بعد لیبیا کے شہر بن غازی کے قریب کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے لیبیا کشتی حادثے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دفترخارجہ نے اٹلی میں ہونے والے کشتی حادثے میں دو…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More