براؤزنگ ٹیگ

#actor

سوناکشی سنہا نےدیرینہ دوست ظہیر اقبال سے شادی کر لی

نئی دہلی(پاک ترک نیوز) سوناکشی سنہا نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے اتوار کو ممبئی میں اپنے نئے اپارٹمنٹ، 81 اوریٹ میں ایک تقریب میں شادی کی۔ سوناکشی اور ظہیر نے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے لیے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی۔ جوڑے نے اپنی سول شادی کی خوابیدہ تصاویر شیئر کیں۔ تصاویر میں سوناکشی سفید ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ اس نے اپنے میک اپ اور جیولری کو کم سے کم رکھا۔ نئی دلہن نے اپنے بالوں میں پھول پہن رکھے تھے۔ ظہیر اقبال نے اس موقع پر سفید کرتہ پہنا۔ پہلی تصویر میں ظہیر کو سوناکشی کا…

بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کنفرم ہو گئی

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈیڑھ برس سے جاری افواہو ں اور قیاس آرائیوں کے بعد پاکستان کی مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹی وی اداکار اور میزبان اقبال حسین سے شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پروی لاگ میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئےبشریٰ انصاری نے اپنے شوہر اقبال حسین کےہمراہ شادی کے معاملات اور مسائل پر بات کی۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیونکہ وہ اکیلی رہتی تھیں اس لئے انہیں پہلے ڈیڑھ سال تو خوس کو منانا پڑا۔ ویسےاقبال حسین کی طلاق مجھ سے پہلے ہوئی تھی۔ اقبال حسین نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا…

کورولوش عثمان کے ہدایتکار مہمت بوزداغ ستمبر کے بعد پاکستان آئیں گے

انقرہ (پاک ترک نیوز) معرترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے سیکوئل کورولوش عثمان کے ہدایتکار مہمت بوزداغ کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بعد پاکستان جانے کا ارادہ ہے ۔ پاکستان کو بہت مس کر رہا ہوں ۔ مہمت بزداغ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو بہت مس کررہا ہوں، صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کئی بار دعوت دی ہے۔‘کورولوش عثمان’ کے ہدایتکار مہمت بوزداغ نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ پر بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ترک ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آنے کے بعد یونیورسٹیوں کا دورہ کروں گا،…

کورولس عثمان کی اداکار جوڑی نے ڈرامے کے بعد حقیقی زندگی میں بھی شادی کرلی

استنبول(پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ میں اداکاری کرنیوالے حقیقی زندگی میں بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائی اور آئیگُل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے شادی کرلی ۔اداکار جوڑی کورولس عثمان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔ اداکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید…

اداکارو ڈرامہ نویس شعیب ہاشمی انتقال کرگئے

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کے معروف اداکار، ڈرامہ نویس اورپروفیسرشعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔شعیب ہاشمی کے بیٹے عدیل ہاشمی نے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے ۔ معروف اداکار شعیب ہاشمی نے گورنمنٹ کالج لاہور سے ماسٹر آف آرٹس کی ڈگری اور لندن سکول آف اکنامکس (LSE) سے معاشیات کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈرامہ نویس اورپروفیسر شعیب ہاشمی نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس، لندن سے تھیٹر کی ڈگری بھی حاصل کررکھی تھی ۔ وہ کئی سال گورنمنٹ کالج لاہور میں استاد رہے ، انہوں نے 70کی دہائی میں…

عرفان خان مرحوم کی آخری فلم "دی سونگ آف اسکارپیئنز” جلد ریلیز ہوگی، ہدایت کار انوپ سنگھ

لندن (پاک ترک نیوز) ہدایتکار انوپ سنگھ کا کہنا ہے کہ مرحوم اداکار عرفان خان کی آخری فلم "دی سونگ آف اسکارپیئنز" جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی آخری فلم "دی سانگ آف اسکارپیئنز" بالآخر 2020 میں ان کے بے وقت انتقال کے بعد ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کے ہدایت کار انوپ سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ عرفان کو فلم کی ریلیز میں تاخیر پر دکھ ہوا تھا، لیکن ان کی وراثت اس فلم کی ریلیز میں ناکام رہی۔ اس دلکش کہانی میں چمکتا رہتا ہے۔ "بچھوؤں کا گانا" ایک دلکش ڈرامہ ہے جو…

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کا رواں برس پاکستان آنے کا اعلان

ممبئی (پاک ترک نیوز) بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے اعلان کیاہے کہ وہ رواں برس پاکستان کا دورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونم باجوہ نے رواں برس ہی پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔معروف اداکارہ نے ایک مداح کی جانب سے کی گئی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ اس سال پاکستان آئیں گی۔ https://twitter.com/bajwasonam/status/1628391896312856578 ٹوئٹر پر سونم باجوہ کے ایک…

ضیا محی الدین انتقال کر گئے

کراچی(پاک ترک نیوز) ممتاز اداکار، ہدایتکار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین علالت کے باعث91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ضیا محی الدین بیس جون انیس سواکتیس کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کا ضیامحی الدین شوکئی برس تک پی ٹی وی پرچلا جس میں معین اختر سمیت کئی نوجوانوں کوموقع ملا، انہیں لازوال فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اورستارہ امتیازسےنوازا گیا تھا۔ضیا محی الدین کے والد کو پاکستان کی پہلی فلم تیری یاد کے مصنف اور مکالمہ نگار ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ معروف اداکار ضیاء محی…

ہالی ووڈ اداکار جیریمی ریز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) ــ "دی ایوینجرز" اور "مشن امپا سیبل "سیریز کی فلموں سے شہرت پانے والے ہالی ووڈ اداکار جیریمی رینر کا کہنا ہے کہ وہ سنو گرومرکے حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہو کر ہسپتال سےگھر پہنچ گئے ہیں۔ جیریمی ریز جو پیرماؤنٹ کی ٹی وی سیریز "میئر آف کنگس ٹاؤن " میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں گذشتہ روز اپنے سماجی میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اب گھر پر اپنی فیملی کے ساتھ ہیںاور میئر آف کنگس ٹاؤن کی 201ویں قسط دیکھنے کے لئےبہت پرجوش ہیں۔ یاد رہے کہ نیواڈا میں…

معروف سٹیج اداکار و کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف سٹیج اداکار و کامیڈین طارق ٹیڈی 46برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔طارق ٹیڈی کی نماز جنازہ آج لاہور میں ادا کی جائے گی۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس او ر جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔وہ گزشتہ دس روز سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ معرو ف اداکار طارق ٹیڈی 12 اگست 1976کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سوگواران میں بیٹا جنید اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں، طارق ٹیڈی کا شمار اسٹیج کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا جو طنزو مزاح سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ…

ترک ٹی وی سیریز ‘دیستان’ نے جنوبی کوریا میں بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا

ترک ٹی وی سیریز "The Hidden Truth" ("Destan") نے جنوبی کوریا میں 17ویں سیول انٹرنیشنل ڈرامہ ایوارڈز میں "سال کا بہترین سیریل ڈرامہ ایوارڈ" جیتا۔ اے ٹی وی پر نشر ہونے والی سیریز کو 39 ممالک کی 225 مختلف پروڈکشنز میں سے منتخب کیا گیا تھا۔ ATV کے یورپ، ایشیا اور افریقہ میں سیلز کے سربراہ Müge Akar نے تقریب میں ایوارڈ وصول کیا۔ اس نے چینل، پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم اور فلم کے عملے کا ان کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ "اے ٹی وی کے طور پر، ہم نے خود کو اعلیٰ معیار کا مواد تخلیق…

انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایک مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گی

نیویارک(پاک ترک نیوز) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب متاثر کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی، آئی آر سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنآ پر یہ اعلان کیا ہے کہ انجلینا جولی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی…

سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ بہروز سبزواری

کراچی (پاک ترک نیوز) پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نےکہا ہے کہ سوشل میڈیا نے بہت سے لوگوں کی زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔لوگ منفی تبصرے کرتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ شاید ہم انکی جاگیر ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بیٹے شہروز اور سائرہ یوسف کے درمیان ہونے والی طلاق پر گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے اور سابقہ بہو کی آپس میں کیمسٹری نہیں ملی۔ سائرہ ابھی بھی میری بیٹی ہے۔انہوں نے سائرہ اور شہروز کی علیحدگی کے وقت سوشل میڈیا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے بہت سخت وقت…

ٹام کروز دنیا کے مہنگے ترین اداکار بن گئے

لاہور(پاک ترک نیوز) معروف ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز دنیا کے مہنگے ترین اداکار بن گئے ۔ انہو ں نے فلم ٹاپ گن کیلئے 23روپے کے قریب معاوضہ لیا ۔60 سالہ ٹام کروز نے نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے سٹار ہیں بلکہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں، جس کے تحت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت ، اسٹریمنگ کی آمدنی سے اربوں کا منافع کمایا۔ ٹاپ گن دنیا بھر میں پیراماؤنٹ کی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کمانے والی سب سے بڑی فلم ہے، جبکہ ٹام کروز کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا۔ٹاپ گن نے ملکی باکس…

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے اداکار آئبرک پیکجن کینسر کے باعث انتقال کر گئے

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی کی مقبول ڈراما سیریز ' ارطغرل غازی ' میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کینسر کے باعث انتقال کر گئے ۔ 51 سالہ تُرک اداکار آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔اداکار کے انتقال کی اطلاع ’ارطغرل غازی‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ 'نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اداکار کو پاکستان میں لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔اہل خانہ کے مطابق معرف اداکار طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More