براؤزنگ ٹیگ

#adialajail

عمران خان کی مبینہ سہولت کاری پر زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل رہا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں تحویل میں لئے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو رہا کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ظفر اقبال کو 13 اگست کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا گیا تھا۔ظفر اقبال جمعہ کی سہ پہر اچانک اڈیالہ جیل کے قریب اپنی رہائش گاہ پہنچے، ظفر اقبال کے گھر پہنچنے پر لاپتہ اسسٹنٹ ناظم شاہ کی فیملی نے بھی ملاقات کی، ظفر اقبال نے فیملی سے ملاقات میں ناظم شاہ کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا۔ جیل…

برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) برطانوی ہائی کمیشن کے 3 رکنی وفد نے پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ روز دن ساڑھے گیارہ بجے اسلام آباد میں برٹش ہائی کمیشن کا ایک وفد سینٹرل جیل راولپنڈی پہنچا۔ وفد میں رابعہ احمد خان، محمد احسن اور برٹش قونصل آفیسر سنینا شامل تھے۔ برطانوی وفد نے اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل دو پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں خالد محمود اور نعیم شریف سے ملاقات کی۔ برطانوی سفارت خانے کا وفد قیدیوں سے ملاقات کے بعد دن 2 بجے اڈیالہ جیل سے واپس…

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ پرسوں ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ پرسوں میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو جا کر احتجاج پر اکسایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی تقریباً 3 دہائی پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تحریک انصاف کے خلاف بدترین ہتھکنڈے…

9 مئی؛ عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سانحہ 9 مئی میں عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے فرانزک ٹیم اڈیالہ پہنچ گئی۔ لاہور پولیس ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل پہنچی۔ پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین بھی ہیں۔ ڈی ایس پی جاوید کی سربراہی میں انسپکٹر رانا اکمل،رانا ارحم،عالم لنگڑیال،رانا منیر،محمد علی پر مشتمل لاہور پولیس ٹیم جیل کے اندر روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ پی ایف ایس اے کے عابد ایوب، انسپکٹر وقاص خالد بھی ہیں۔ پی ایف ایس اے ماہرین بانی چیئرمین کے پولی گرافک،وائس میچنگ،فوٹو گرامیٹری…

لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے 9 مئی مقدمات میں مجھے ملٹری جیل بھیجا جائے گا، ان کا پلان ہے کہ مجھے بھی نو مئی کے مقدمات میں ملٹری جیل میں ڈالیں اور ملٹری کورٹ لے کر جائیں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے حملوں کے تناظر میں وضاحتی بیان دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور حسن رؤف کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں…

شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں تفتیش مکمل کی تھی جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔…

صرف ان سے مذاکرات کروں گا جو طاقت ور ہیں، عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ صرف ان سے بات کروں گا جو طاقت ور ہیں، مجھے ڈیتھ سیل والی چکی میں رکھا گیا ہے، جیل میں کوئی رعایت یا سہولت نہیں مانگی، جیل میں ہوں ٹوئٹ نہیں کرسکتا، وکلاء کو ٹوئٹ کی ہدایات کرتا ہوں۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں ساڑھے تین سال میں نیب نے ساڑھے 4 سو ارب روپے جمع کیے، اب گیارہ سو ارب مزید جمع ہونے تھے لیکن نیب ترامیم…

حکومت نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے بیان کی تردید کر دی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان تک ان کے وکلا اور اہلخانہ کو رسائی نہ دینے کی تردید کرتے ہوئے اڈیالہ جیل میں ان کے سیل اور سہولیات کی تصاویر بھی جاری کردیں۔ حکومت نے عمران خان کے مؤقف کی تردید میں سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کروادیں جن کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل میں وکلا سے ملاقات کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست بھی سپریم کورٹ میں جمع کرواتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا قید تنہائی میں ہونے…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس سے بری

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس سے بری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جس میں سماعت کے بعد عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں کیس سے بری کردیا۔ عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ اس متعلق کوئی دستاویز نہیں کہ اعظم خان نے سائفر بانی پی ٹی آئی کو دیا، اگر سائفر گم…

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین…

بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی عدم پیروی پر خارج کی گئی درخواست دوبارہ بحال کردی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن پیش ہوئے۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے بھی بشریٰ بی بی کی درخواست بحالی کی مخالفت نہیں کی ، عدالت نے کہا کہ سب جیل کے لوازمات کیا ہیں؟…

جنگل کے قانون سے ملک کا مستقبل خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، بہاولنگر میں طاقتور نے پھینٹی بھی لگائی اور معافی بھی منگوائی۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر جنگل کے بادشاہ کا نام لیا تھا تو عدالت میں اضافی شیشے اور دیواریں بنا دی گئی ہیں، بہاول نگر میں قانون توڑ کر پولیس کو پھینٹی لگائی گئی بعدازاں وائسرائے نے کہا کہ یہ ہمارے بھائی ہیں، ایسا سلوک بھائیوں سے نہیں غلاموں سے کیا…

جو مشرقی پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ فوج کا امیج اس دن خراب ہوا جب یہ چوروں کے ساتھ بیٹھی، جو مشرقی پاکستان میں ہوا وہی آج ہو رہا ہے، مشرقی پاکستان کی طرح ہمارا مینڈیٹ کم کرکے کنٹرول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں گراف جیولری سیٹ کی مالیت تین ارب ظاہر کر کے ہمیں سزا دی گئی ہم نے گراف جیولری سیٹ کی مزید تین جگہ سے کوٹیشنز حاصل کیں جس کے…

بشریٰ بی بی کو بنی گالا میں زہر دیا گیا: عمران خان

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دیا گیا ہےان کی جلد اور زبان پر زہر کے نشانات موجود ہیں۔ اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عمران خان نے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ میں زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے، ان کی جلد اور زبان پر نشانات ہیں، ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے، مجھے پتا ہے اس کے پیچھے کون ہے؟۔ سابق وزیراعظم…

عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر اڈیالہ میں دو ہفتے کی پابندی ختم

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت وی آئی پی قیدیوں اور عام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پردو ہفتے کی پابندی ختم کردی گئی۔ راولپنڈی پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی آج اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں۔ ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد بانی پی ٹی آئی سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زائد قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا تھا۔ملاقاتوں پر پابندی کے باعث رمضان میں قیدی دو ہفتے تک اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں…

عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ خیبرپختوا نامزد کر دیا

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے بانی عمران خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس ملتوی کرنےپرجان گئے تھے کہ ہم الیکشن جیت گئے ہیں۔ نواز شریف اور مریم نواز دونوں الیکشن ہارے ہیں اور عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق…

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اوروائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے تناظر میں درج 12 مقدمات میں ضمانتیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عمران خان کے وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں…

عمران خان اور بشری بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7،7برس قید کی سزا

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کوغیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اڈیالہ جیل میں غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، جس میں معزز جج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے غیر شرعی نکاح کا جرم ثابت ہونے پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور…

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔ فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں…

سائفر جنرل (ر) باجوہ کے کہنے پر چوری کیا گیا، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کی حفاظت کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہوتی، میرے اے ڈی سی میں سے ایک نے باجوہ کے ایما پر سائفر چوری کیا، اصل سائفر میرے پاس تھا ہی نہیں جو لہرایا تھا وہ سائفر کی پیرا فریزڈ کاپی تھی۔ عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں عمران خان نے کہا کہ سائفر وزیراعظم آفس میں تھا اور سیکیورٹی کی ذمہ داری ملٹری سیکٹری، پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری پروٹوکول پر عائد ہوتی ہے جو وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی کو دیکھتے ہیں،…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More