براؤزنگ ٹیگ

#adialajail

شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) عدالت نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست…

ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے، عمران خان

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟ کیا ایران سے تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ افغانستان کے تعاون کے بغیر دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی۔ اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بطور وزیر خارجہ افغانستان گئے تو انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا، بلاول جب وزیر خارجہ تھے تو ایک مرتبہ بھی افغانستان…

بانی پی ٹی آئی عمران خان جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہائی کی روبکار جاری ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق جیل میں وڈیو لنک سے سماعت شروع ہوگئی اور تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے روبکار جاری کیے تھے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے روبکار جاری کیا تھا جس میں کہا گیا…

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔نظر بندی احکامات ختم ہونے پر جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی میں جی ایچ کیو پر…

شاہ محمود قریشی 15 روز کیلئے نظر بند

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 15 روز کیلئے نظر بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں، شاہ محمود کی رہائی سے امن وامان کی صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او کی رپورٹ پر سی پی او نے 45 روزہ نظر بندی کی تجویز دی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے بھی پولیس اور اداروں…

شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان، وکیل ضمانتی مچلکے لیکر جیل پہنچ گئے

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی آج جیل سے رہائی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ضمانتی مچلکے لے کر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہنیں، وکیل عمیر نیازی اور رائے محمد علی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے، سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کی آج رہائی کا امکان ہے۔

پرویز الہیٰ دل کی تکلیف کے باعث اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اڈیالہ جیل کے حکام کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا جیل اسپتال میں معائنہ کیا گیا۔ دل کی تکلیف کے باعث چودھری پرویز الہٰی کو راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ جیل حکام کا کہنا ہے چودھری پرویز الہٰی نے گزشتہ رات سے دل میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔ ان کے سینے میں بھی انفیکشن ہوا ہے۔

عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12دسمبر کو فرد جرم عائد ہوگی :عدالت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ آج ملزمان کو سائفر کیس کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم و سابق چیئرمین پاکستان تحریک…

خصوصی عدالت کا سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں سائفر کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش نہیں کیا گیا۔ جیل حکام نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان کو پیش نہیں کرسکتے، اسلام آباد پولیس کو اضافی سیکورٹی کے لیے خط لکھا تھا، چیئرمین پی ٹی…

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ناساز طبیعت کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جج ابوالحسنات آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز ہونے کے باعث جج ابوالحسنات نے پمز منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے درخواست کہ گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ انتظامیہ کا…

سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) سینٹرل جیل اڈیالہ میں پہلی مرتبہ سائفر لیک کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیس چالان کی نقول فراہمی مؤخر کر دی گئی۔ اڈیالہ جیل خصوصی عدالت میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ دونوں ملزمان سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں موجود تھے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔ ایف آئی اے نے ٹرائل بند کمرے میں سماعت کی درخواست دائر کی جبکہ ملزمان وکلاء کی سماعت کارروائی روکنے کی استدعا مسترد…

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل ہونے سے انکار

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اٹک سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں منتقل ہونے سے منع کر دیا۔آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے نے آج بھی چالان جمع نہ کروایا جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو جلد چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں دس اکتوبر تک توسیع کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا…

پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی نظری بندی کے احکامات کی مدت ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے رہا گیا جبکہ رہا ہوتے ہی نیب کیس میں دوبارہ گرفتاری ڈال دی گئی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نظری بندی کے…

عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا ، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات دستیاب ہیں اور فیملی، وکلا اور ڈاکٹر سلطان کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی…

شیریں مزاری کا بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیری مزاری نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ شیریں مزاری کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کر کے باضابطہ اعلان کرینگی۔سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری…

شیریں مزاری رہائی ملتے ہی پانچویں مرتبہ بھی گرفتار

گجرات(پاک ترک نیوز) پی ٹی آئی کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پانچویں مرتبہ گرفتار کر لیا گیا۔ شیریں مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کھاریاں اختر علی کی عدالت میں پیش کیا گیا، شیریں مزاری پر الزام ہے کہ انہوں نے کھاریاں میں 10 مئی کو ہونے والے پاکستان مخالف مظاہرے میں شرکت کی اور ہجوم کو اشتعال دلایا۔ وکیل فراز احمد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری 9 مئی کے مظاہرے میں شریک نہیں ہوئیں، پولیس کے پاس نہ کوئی ویڈیو نہ تصویری ثبوت ہیں جس…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More