براؤزنگ ٹیگ

#adjustment

نیپرا نے بجلی ایک روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ۔بجلی ایک روپے 25پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔ نیپرا کی جانب سے ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ مالی سال 23-2022 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ماہ جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے ڈسکوز کی درخواست پر 24 مئی کو عوامی سماعت کی تھی۔ اس سے قبل صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے…

حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دیدیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کا پلان دیدیا ۔ نومبر تک بجلی 7.91روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی ۔ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کی دستاویز کے مطابق پاکستان نے نومبر 2023 تک بجلی سہ بنیادوں پر مہنگی کرنے کا پلان دے دیا۔آئی ایم ایف نے بجلی کے تکنیکی نقصانات میں 16.2 ارب روپے کمی کی شرط عائد کردی۔ آئی ایم ایف سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوری میں 0.58 فیصد بہتری پر اتفاق کیا گیا۔ فروری تا مارچ پہلی سہ ماہی میں بجلی3.21 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی۔…

روس سے سستا تیل ملنے سے 42روپے فی لٹر ریلیف کا امکان

لاہور(پاک ترک نیوز) ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک تیل درآمد ہونے کا امکان ہے، تمام بین الاقوامی ٹیکسز شامل کرکے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 41 سینٹ فی لٹر تک ہو گی۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ روس سے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملہ پر جنوری میں پیش رفت متوقع ہے، روس کے ساتھ انشورنس، شپنگ اور دیگر چارجز پر بات ہونا باقی ہے۔ روس پاکستان کو انتہائی سستا تیل دینے پر تیار ہو گیا جس کے باعث عوام کو 42 روپے فی لٹر ریلیف ملنے کا امکان ہے۔روس پاکستان کو بھارت اور چین…

اوپیک پلس تنظیم کا تیل کی پیدوار کم کرنے کا پلان آئندہ سال کے آخر تک جاری رکھنے کا فیصلہ

ویانا(پاک ترک نیوز) اوپیک پلس تنظیم کے رکن ممالک کے وزراء نے تیل کی پیداوار کو اپنے جاری پلان پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نومبر سے پیداوار کو 2 ملین بیرل یومیہ تک کم کرنا شامل ہے اوپیک کی ویب سائٹ پرپیر کے روز پوسٹ کردہ بیان کے مطابق اوپیک پلس ممالک نے تیل کی پیداوار کے متفقہ پلان کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو 20 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کٹوتی پر مشتمل ہے۔ ستاویز میں کہا گیا ہے کہ "شرکت کرنے والے ممالک نے کسی بھی وقت ملاقات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا ہے اور مارکیٹ کی پیش…

امریکی قیادت میں مغربی ملکوں نے روسی تیل کی قیمت کی حد مقرر کرنے کی تیاری کر لی

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) مغربی ممالک ایک "تکنیکی مشق" کے بعد روسی تیل کی قیمت کی حد کو مربوط کرنے اور مقرر کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔تاکہ روس کو تیل کی برآمد سے ہونے والی آمدن کو محدود کیا جا سکے۔ امریکی میڈیامیں شائع ہونے والی ایک دستاویز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ "روسی تیل کی قیمت کا تعین پرائس کیپ کولیشن کے ذریعے کی جانے والی تکنیکی مشق کے بعد کیا جائے گا۔"تاہم اس "تکنیکی مشق" کے بارے میں دیگر تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ البتہ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ امریکی سر کردگی…

انڈونیشیا :پٹرول قیمتوں میں 30 فیصد اضافے پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے

جکارتہ(پاک ترک نیوز) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر انڈونیشیا میں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت جکارتہ سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑکیں بلاک کردیں اور سرکاری املاک کو نذر آتش کردیا۔ ان مظاہروں میں طلبا کی بڑی تعداد شریک ہے۔ اپوزیشن جماعتوں اور مظاہرین نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ انڈونیشیا میں پٹرولیم مصنوعات میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس پر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا اور مشتعل عوام نے جلاؤ گھیراؤ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More