اب کی بار دستاویز رکھنے والے افغانوں کی واپسی کی تیاریاں شروع
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان سےغیر قانونی افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے گزشتہ نومبر میں پہلے مرحلے کے بعد اب حکومت پاکستان دوسرا مرحلہ شروع کر رہی ہے۔جس میں پاکستان میں قانونی طور پر مقیم 880,000 دستاویزی افغانوں کو رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے لئے سہولت دی جائے گی۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ ابھی تک اس بارے میں کوئی سرکاری اعداد وشمار سامنے نہیں آئے ہیں کہ کتنے افغانوں نے اپنی مرضی سے یااسکے بغیر افغانستان واپسی کا راستہ اختیار کیا ہے۔ تاہم معلومات سے باخبر حکام نے یہ تعداد…