براؤزنگ ٹیگ

#afghnistan

افغانستان ،گاڑی پر ڈرون حملے میں ضرار گروپ کے 8 دہشتگرد ہلاک

کابل (پاک تر ک نیوز) افغانستان میں گاڑی پر ڈرون حملے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے ضرار گروپ سے تھا۔ افغان صوبے پکتیکا کے ضلع گومل میں گاڑی پر ایک ڈرون حملہ کے نتیجہ میں 8افراد مارے گئے جن میں طالبان گنڈہ پور اقوام کے 5جبکہ محسود اقوام کے 3 افراد شامل ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرون حملہ میں مرنیوالے تمام دہشتگردوں کا تعلق ضرار گروپ سے تھا۔

افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط، پاکستان نے طورخم بارڈر بند کردیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) افغان ڈرائیورز کیلئے ویزا شرط کے معاملے پر پاک افغان طورخم بارڈر ایک بار پھر بند کر دیا۔ پاکستانی حکام نے افغان ڈرائیورز پر ویزا پاسپورٹ کی شرط عائد کردی ہے، ویزا پاسپورٹ شرط پر بار بار توسیع اور وقت بھی دیا گیا۔ افغان ڈرائیورز ویزا پاسپورٹ کی شرط سے استثنیٰ چاہتے ہیں، افغان حکام نے بھی ویزہ شرط کے خلاف احتجاجا پاک افغان بارڈر کو بند کردیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی افغان حکومت نے طورخم بارڈر پر تجارت معطل کر کے سرحد اس وقت بند کر دیا تھا جب پاکستان کسٹم کی…

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا ۔زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 40 کلومیڑ تھی۔ زلزلے کے جھٹکے ایران، ترکمانستا اور ازبکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ،پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی

کراچی(پاک ترک نیوز) وزارت تجارت نے افغانستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت پاکستان سے 212 اشیاء افغانستان لے جانے پر پابندی لگا دی۔ ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت اشیاء پاکستان کے راستے افغانستان لیجانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا وزارت تجارت نے ایس آر او نمبر بھی جاری کر دیا ہے۔اشیاء کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان سے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ایس آر او نمبر کے مطابق تمام اقسام کی گاڑیوں کے ٹائرز، 17 اقسام کا کپڑا، کاسمیٹکس ،چائے کی پتی اور ٹوائلٹ میں استعمال کی…

تیسرا ون ڈے ، پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

کولمبو (پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے شہر کولمبو میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے چار تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ سعود شکیل ،محمد نواز ،فہیم اشرف اور وسیم جونیئر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔اسامہ میر ،افتخار احمد…

پہلا ون ڈے ، پاکستان کے 40رنز پر تین کھلاڑی آئوٹ

ہمبٹوٹا(پاک ترک نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہو گیا ۔پاکستان نے 40رنز پر تین کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔ سری لنکا میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا اور پاکستان کے تین کھلاڑی 40رنز کے سکور پر پویلین پہنچ گئے ۔ فخر زمان 2،کپتان بابراعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ آخری آئوٹ ہونیوالے…

افغان صوبے سرپل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے صوبے سرِ پُل میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 24افراد جاں بحق ہو گئے ۔ طبی امداد ملنے سے قبل ہی تک تمام مسافر دم توڑ چکے تھے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 خواتین اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تیز رفتار وین سڑک سے ہٹ کر کھائی میں گر گئی تھی۔ مسافر وین میں 24 مسافر موجود تھے اور حادثے کے بعد دشوار گزار اور پُرخطر راستوں کے باعث ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی۔ یاد رہے کہ دہائیوں سے جنگ زدہ افغانستان میں سے 2021…

افغان حکومت کا تیل نکالنے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ

کابل (پاک ترک نیوز) افغا ن حکومت نے نے چینی کمپنی کے ساتھ آمو دریا کے طاس سے تیل نکالنے اور ملک کے شمالی صوبہ سر پل میں تیل کے ذخائر کو تیار کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔قائم مقام نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ اس معاہدے پر معدنیات اور پیٹرولیم کے قائم مقام وزیر شیخ شہاب الدین دلاور اور سنکیانگ سینٹرل ایشیا پیٹرولیم اینڈ گیس کمپنی (CAPEIC) کے ایک عہدیدار نے دارالحکومت کابل میں منعقدہ ایک تقریب میں دستخط کیے۔…

اقوام متحدہ کا بچیوں کا عالمی دن، امریکہ نے طالبان پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے افغان طالبان پر بچیوں اور خواتین کے خلاف ظالمانہ سلوک کے الزام میں نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اعلان گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے طالبان کے موجودہ یا سابق ارکان اور تشدد کے ذریعے خواتین کو دبانے میں ملوث دیگر افراد کے لیے ویزا پابندی کی نئی پالیسی متعارف کرانے کے ذریعے سے کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اینٹونی بلنکن نے کہا کہ ایک بھیانک مثال کے طور پر افغانستان دنیا کا واحد ملک…

کابل: یونیورسٹی کے قریب خودکش دھماکامیں19افراد جاں بحق،27 زخمی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکول کے قریب خودکش دھماکے میں 19افراد جاں بحق جبکہ 27 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق کابل کے مغربی علاقے دشت برچی میں واقع تعلیمی ادارے کے قریب خود کش دھماکا ہوا جس میں 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری اہداف پر حملہ کرنا دشمن کے غیر انسانی ظلم اور اخلاقی معیار کی کمی کو ثابت…

کابل کی مسجد کے اندر دھماکےسے 20افراد جاں بحق،50زخمی

کابل(پاک ترک نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل کی میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران کا کہنا ہے کہ کابل کے علاقے خیر خانہ پی ڈی 17 میں مسجد میں دھماکہ ہوا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد میں مسجد کے امام بھی شامل ہیں، افغان امور پر نظر رکھنے والے صحافیوں نے جاں بحق ہونے والے امام کا نام مولوی عامر محمد کابلی بتایا ہے جن کے قتل کا فتویٰ کئی ماہ پہلے داعش کی جانب سے جاری کیا گیا تھا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More