اسٹار بکس کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں دو ہزار ملازمین فارغ
کویت سٹی (پاک ترک نیوز)
مشرق وسطیٰ میں اسٹار بکس فرنچائز کےمالک الشایع گروپ نے غزہ جنگ کے بعد صارفین کے بائیکاٹ سے ہونے والے نقصان کی وجہ سے اپنے دو ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق ملازمتوں کو ختم کرنے کے عمل گذشتہ اتوار کو شروع ہوا تھا۔ اس کا مقصد الشایع میں کل افرادی قوت کے تقریباً 4 فیصد کو فارغ کرنا ہے۔ جس کی کل تعداد تقریباً 50ہزارہے۔ اور سلسلے میں زیادہ تر توجہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں سٹاربکس کی شاخوں پہ مرکوز ہے۔کیونکہ بائیکاٹ کی جاری…