مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے ایس اوپیز جاری
مدینہ المنورہ (پاک ترک نیوز ) سعودی حکومت نے مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران افطاری سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے ہیں ۔
ایس اوپیز کے مطابق گزشتہ رمضان المبارک میں جن افراد کو جہاں دسترخوان لگانے کی اجازت دی گئی تھی ۔ اس بار بھی انہیں وہیں دسترخوان لگانے کی اجازت دی جائے گی ۔
لوگ دسترخوان کے صرف ایک ہی جانب قبلہ رخ ہوکر بیٹھیں گے ۔
حسب ضرورت تعداد کی حد بندی کی جائے گی ۔
جسمانی دوری ہونے کی صورت میں ایک قالین پر صرف پانچ لوگ بیٹھیں گے اور جسمانی دوری نہ ہونے کی صورت میں ایک قالین پر…