براؤزنگ ٹیگ

#aftershocks

جاپان میںچھ روز کے دوران 850سے زائد زلزلے آچکے ہیں ، آفٹر شاکس کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا، حکام

ٹوکیو(پاک ترک نیوزز) جاپان میں مسلسل چھٹے روز آنے والے زلزلوں سے مرنے والوں کی تعداد 110 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ 5.2شدت کا تازہ زلزلہ آج تاکااوکا شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آیا ہے۔ جاپان کے متعلقہ حکام کی طرف سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2016 کے بعد پہلی بار 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل ملک کے جنوب مغرب میں کماموٹو پریفیکچر میں تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس میں 273 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 516 افراد کو مختلف…

بھارت میں 6.2شدت کازلزلہ ،لوگوں میں خوف و ہراس

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارت 6.2شدت کے زلزلہ سے لرز اٹھا ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلہ ریاست میگھالیہ کے شمالی گارو پہاڑی علاقوں میں علی الصبح آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ گھر لرز اُٹھے اور عوام خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ دوسری جانب بھارتی ریاست میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ دیگر ریاستوں ہریانہ، بنگال اور آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریاست میگھالیہ کے بعد ہریانہ،آسام، بنگال اور…

6مئی کے زلزوں کے بعد 38ہزار آفٹر شاکس آ چکے ہیں،اے ایف اے ڈی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکیہ میںفروری کے شروع میں آنے والے یکے بعد دیگر دو زلزلوں کے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں آنے کے بعد سے اب تک تقریباً 38,000 آفٹر شاکس آ چکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے زلزلے کے ردعمل اور خطرے میں کمی کے جنرل منیجر پروفیسر اورہان تاتار نے کیا ہے۔گذشتہ روز وسطی صوبہ سیواس میں ایک سمپوزیم سے قبل ترک سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے تاتار نے بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین ماہ کے عرصے میں ماپا جانے والے آفٹر شاکس کی…

ترکیہ،7200آفٹر شاکس ریکارڈ ، جاں بحق افراد کی تعداد48ہزار تک پہنچ گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی نے 6 فروری سے اب تک 7,200 سے زیادہ آفٹر شاکس ریکارڈ کیے ہیں۔ جن میں سے چند کی شدت 5.0 سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جس نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے بہت سے رہائشیوں کوخوف اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اے ایف اے ڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق تازہ ترین 6.4 شدت کے زلزلے اور 5.8 شدت کے آفٹر شاک نے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42,310تک بڑھا دی ہے۔ بدھ تک اے ایف اے ڈی نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 7,200 سے زیادہ آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے ہیں۔ جن میں…

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ سے جاں بحق افراد کی تعداد4300سے تجاوز کر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اورشام میں 7.9شدت کے زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 4300سے تجاوز کر گئی ۔ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ترکیہ نے زلزلے کی تباہی کے پیش نظر ریاستی سطح پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے، شہریوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز استعمال نہ کریں تاکہ امدادی رضاکاروں کو آپس میں رابطہ قائم کرنے میں دشواری اور پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترکیہ اور شام میں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More