65 سال عمرکی حد ختم، 20 لاکھ تنخواہ پرنئی تعیناتیوں کی راہ ہموار
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمر کی حد ختم کر دی جس سے ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی۔
وفاقی کابینہ نے تعیناتیوں میں پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کرتے ہوئے اہم تعیناتیوں میں 65 سال تک عمرکی حدختم کر دی۔ترامیم کے لیے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، کابینہ نے سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری دی۔
تعیناتیوں کے لیے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ہے، سپیشل…