پاکستان زرعی شعبے کی ترقی سے 10ارب ڈالر کی درآمدات کی بچت اوراربوں ڈالر کما سکتا ہے۔رپورٹ
اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
پاکستان زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیداوار میں اضافے اپنی 10ارب ڈالر کی زرعی درآمدات کی بچت کرنے کے علاوہ خلیجی ریاستوں اور چین کو اجناس کی برآمد کے ذریعے سالانہ اربوں ڈالر کا زر مبادلہ بھی کما سکتا ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ڈیری، لائیو اسٹاک، زراعت اور ماہی گیری کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیداوار کے معیار اور مقدار میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ملک نے گذشتہ برس…