براؤزنگ ٹیگ

#Air

جرمن فضائیہ آئندہ ہفتے اپنی پہلی شہری فضائی دفاع کی مشق کرے گی

برلن (پاک ترک نیوز) جرمن فضائیہ نے آنے والے ہفتے میں "ہینوور شیلڈ" کے نام سے شہر کے فضائی دفاع کی مشق کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جس کا مقصد ہنگامی حالات کی تیاری کرنا ہے۔ جرمن ایئر فورس نے انکشاف کیا ہے کہ وٹمنڈ کے تین یورو فائٹرز عارضی طور پرہینور کے ہوائی اڈے پر مقیم ہوں گے۔برلن ایئر فورس کی کمانڈ میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فرینک گریف نے وضاحت کی کہ ریاستی دارالحکومت کے بجائے شمالی سمندر پر تربیت کا فیصلہ طیاروں کو کم اونچائی پر پروازکی اجازت دیناہے۔مشق کا بنیادی مقصد آبادی کو فضائی…

چین کا ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین نے ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے کا اعلان کردیا ۔چین نے آلودگی پھیلانے کا باعث بننے والوں کیخلاف اپنے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ اس تناظر میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں ریاستی کو نسل نے نئی آلودگی کے پھیلاؤ کا باعث بننے والوں پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ان میں کیڑے مار ادویات جیسے خطرناک کیمیکلز کی تیاری یا استعمال میں پیدا ہونے والی ان نئی طرح کی آلودگی کا باعث بننے والوں میں مستقل نامیاتی آلودگی، صحت کے مسائل اور اینٹی…

دنیا بھر کے اربوں لوگ آج بھی غیر معیاری ہوا میں سانس لیتے ہیں،عالمی ادارہ صحت

جنیوا( پاک ترک نیوز) عالمی سطح پر زیادہ تر لوگ یعنی دنیا کی آبادی کا تقریباً 99 فیصد جس ہوا میں سانس لیتے ہیں وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ہوا کے معیار پر پورا نہیں اترتی۔ چنانچہ ہوا کو صاف ستھرا بنانے کے لئے دنیا کو فوسل فیولز پر انحصار کو کم کرنا پڑے گا۔ ان حقائق کااظہار ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ روز جاری کئے گئے عالمی سطح پر ہوا کے معیارکے اپنے تازہ اعدادوشمار میں کیا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 117 ممالک کے 6,000 سے زیادہ شہروں کی ریکارڈ تعداد اب ہوا کے معیار کی نگرانی کرتی ہے،…

ترکی :پہلی بار ہوا سے پیدا ہونیوالی بجلی ملکی ضروریات کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز)ہواسے تیار کی جانے والی بجلی گذشتہ ہفتے کے دوران ترکی میں بجلی پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی جب ملک کی بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہواسے تیار کی جانے والی بجلی کا حصہ 23 فیصد کے قریب پہنچ گیا۔ ترک الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کارپوریشن کے جاریکردہ اعداد وشمار کے مطابق 28 نومبر کے بعد سے ہواسے تیار کی جانے والی بجلی ملک میں بجلی پیدا کرنے کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئی ہے۔اور ہواسے تیار کی جانے والی بجلی کا ملک کے بجلی کے ترسیلی نظام میں اوسط حصہ 22فیصد سے تجاوز کر گیا ہے۔اعدادوشمار…

استنبول: طوفانی ہوائوں نے تباہی مچا دی

استنبول (پاک ترک نیوز) ترکی کے شہر استنبول میں طوفانی ہوائوں نے تباہی مچادی ہے ۔ 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے ہوائوں کے باعث کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، سائن بورڈز اْڑ کر دور جا گرے۔ تفصیلات کےمطابق استنبول میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے تباہی مچا دی ہے، ایک کوریئر سروس سینٹر کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں تیز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کر سکیں، دوسری طرف دفتر کے باہر پڑا سامان بھی تیز ہوا سے بکھر گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More