براؤزنگ ٹیگ

#airforce

ملاوی کے نائب صدر کا طیارہ جنگل میں گرکر تباہ ہوگیا؛ فوج کی تصدیق

لیلونگوے(پاک ترک نیوز) ملاوی فوج کا کہنا ہے کہ نائب صدر سائولوس کلائوس کا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا ۔ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ ملاوی فوج کے کمانڈر پال ویلینٹینو فیری نے میڈیا کو بتایا نائب صدر ساؤلوس کلاؤس اور 9 دیگر اعلیٰ حکام کو لے جانے والے فوجی طیارے کے گھنے جنگل چکان گاوا میں گر کر تباہ ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ فوجی کمانڈر کا کہنا ہے کہ طیارے کی جیو فینسنگ، ریڈار سے غائب ہونے کے مقام اور عینی شاہدین کے بیانات سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ طیارہ چکن گوا کے جنگل میں گر کر تباہ…

جرمن فضائیہ آئندہ ہفتے اپنی پہلی شہری فضائی دفاع کی مشق کرے گی

برلن (پاک ترک نیوز) جرمن فضائیہ نے آنے والے ہفتے میں "ہینوور شیلڈ" کے نام سے شہر کے فضائی دفاع کی مشق کرنے کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے جس کا مقصد ہنگامی حالات کی تیاری کرنا ہے۔ جرمن ایئر فورس نے انکشاف کیا ہے کہ وٹمنڈ کے تین یورو فائٹرز عارضی طور پرہینور کے ہوائی اڈے پر مقیم ہوں گے۔برلن ایئر فورس کی کمانڈ میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ فرینک گریف نے وضاحت کی کہ ریاستی دارالحکومت کے بجائے شمالی سمندر پر تربیت کا فیصلہ طیاروں کو کم اونچائی پر پروازکی اجازت دیناہے۔مشق کا بنیادی مقصد آبادی کو فضائی…

سربراہ پاک فضائیہ سےآذربائیجان کے صدر کے مشیر کی ملاقات

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک فضائیہ کا کہناہے کہ سربراہ پاک فضائیہ سےآذربائیجان کے صدر کے مشیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سربراہ پاک فضائیہ نے فضائی، خلائی اور سائبر شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے وژن کا ذکرکیا۔ سربراہ پاک فضائی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئر چیف کا دونوں ممالک کی افواج کے مابین تعاون اور تربیتی شعبے میں…

پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں فوجی اعزازات تقسیم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہداء کے خاندانوں کے افراد اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔ تقریب کے دوران پاک فوج کے افسروں اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے گئے، وطن کیلئے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات خاندان کے افراد نے وصول کئے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ملکوں کے فوجی افسروں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ تقریب…

امریکہ اور پاکستان میں ایف 16طیاروں کی دیکھ بھال کیلئے 45کروڑ ڈالر کا معاہدہ

نیویارک(پاک ترک نیوز) امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایف 16طیاروں کی دیکھ بھال کیلئے 45کروڑ ڈالر کا معاہدہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے ماضی کی طرح ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال اور معاونت کو برقرار رکھنے کی درخواست کی گئی تھی تاکہ پاکستان ایئر فورس کے ایف 16 بیڑے کی معاونت کی جا سکے اور اس حوالے سے مزید عوامل بھی شامل کیے جا سکیں۔امریکی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دے دی…

ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے گیارہویں پرواز اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ترکیہ سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر گیارہویں پروز اسلام آباد پہنچ گئی ۔ترکیہ سے آنے والے امدادی سامان میں سیلاب متاثرین کے لیے ادویات، کھانے پینے کی اشیا، ٹینٹ اور خیمے شامل ہیں۔ تفصیلات کےم طابق ترکیہ ائرفورس کے امدادی طیارے نے وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور شیری رحمن نے امدادی سامان وصول کیا۔ترکیہ نے ٹرین کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کے لیے امداد پہنچائی ہے۔ پاکستان میں بدترین سیلابی صورت…

جنوبی کوریا ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ جاں بحق

سیئول(پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کا J-5Eلڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا ۔ جنوبی کوریائی فضائیہ کے 10ویں فائٹر ونگ کا F-5E لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:44 بجے سیول سے 60 کلومیٹر جنوب میں ایک پہاڑی سے ٹکرا گیا۔ فضائیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی سول کی ہلاکت کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔…

کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی ایئر فورس کے 27اہلکار برطرف

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے انکار پر امریکی افیئر فورس نے 27اہلکاروں کو برطرف کردیا۔ امریکی فضائیہ کے مطابق27 سروس ممبران کو کووِڈ 19 کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے پرنوکری سے برطرف کردیا گیا ہے ۔امریکا نے اگست میں تمام سروس ممبران کے لیے ویکسین کو لازمی قرار دیا تھا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کیلئے کم از کم ویکسین کی ایک خوراک کو لازمی قرار دیا تھا ۔ امریکہ فضائیہ کی ترجمان کے مطابق کسی کوبھی ویکسین سے استثنا حاصل نہیں ۔ترجمان کے مطابق فضائیہ کے تقریباً 97 فیصد…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More