چین نے سی۔919کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی سی۔ 939 جہاز بنانےکی تیاری شروع کر دی
بیجنگ(پاک ترک نیوز)
چین کی سرکاری طیارہ ساز کمپنی سی او ایم اے سی اپنے تنگ باڈی والے مقامی طور پر تیار کردہ C919جہاز کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی کے C929کے منصوبے پر جاری کام کے ساتھ اب C939 نامی ایک نئے وائیڈ باڈی جیٹ کے ابتدائی ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔
چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا جو اپنے C919 تنگ باڈی جیٹ طیاروں کی پیداواری سہولیات کو بڑھا رہی ہے نے نئے طیارے کے ابتدائی ڈیزائن تیار کیے ہیں۔تاہم ابتدائی تصورات کو قابل آزمائش پروٹو ٹائپ…