براؤزنگ ٹیگ

#airqualityindex

لاہور سمیت 8 اضلاع میں ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر لاک ڈاؤن ختم

لاہور(پاک ترک نیوز) نگران پنجاب حکومت نے ایئر کوالٹی انڈیکس بہتر ہونے پر لاہور سمیت 8اضلاع میں لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہاکہ سموگ…

لاہور آج دوسرا آلودہ ترین قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور آج دوسرا آلودہ ترین شہر قرا ر دیدیا گیا۔ لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219 ریکارڈ کیا گیا۔پنجاب بھر میں اسموگ اور فضائی ا ٓلودگی میں کمی ہوئی ہے ۔ لاہور میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 440ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 429، فنجا ہاؤس 321، ماڈل ٹاؤن 317، ،مال روڈ 292، یو ایس کونصلیٹ 282، گلبرگ 267، فتح گڑھ میں 238، بہاولپور339، فیصل آباد 290، گوجرانوالہ 225،ملتان میں 196ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ بھارتی…

لاہور بدستور آلودہ ترین شہر

لاہور(پاک ترک نیوز )لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے ۔سموگ کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر موجود ہے اور مجموعی طور پر شہر کا ائیرکوالٹی انڈیکس 304 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 448 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا، ماڈل ٹاؤن 430، گلبرگ 413، یو ایس کونصلیٹ 411، مال روڈ 405 اور…

لاہور بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر ،کراچی کا چھٹا نمبر

لاہور(پاک ترک نیوز) دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کابدرستور پہلا نمبر جبکہ کراچی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ۔ سموگ کے باعث شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔ پنجاب کا صوبائی دارالحکومت آلودگی میں پہلے نمبر پرہے، شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 321 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر کے علاقے ڈیوس روڈ میں سب سے زیادہ آلودگی 592 اے کیو آئی، گلبرگ 421 ،کوٹ لکھپت 415 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے 390، ایڈن کاٹیجز 402 اور بحریہ ٹاؤن میں 398 اے کیو آئی سامنے آیا ہے۔ علامہ اقبال…

لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہر قرار دیدیا گیا ۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 372ریکارڈ کیا گیا ۔بھارتی شہر نئی دہلی دوسرے نمبر پر جبکہ کراچی تیسرے نمبر پر رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی مقدار 372 ریکارڈ کی گئی۔دہلی 293 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی 160 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ نواں آلودہ ترین شہر ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق موسم سرد ہونے کے باعث اسموگ کے ساتھ دھند بھی بڑھنے لگی ہے۔…

لاہور میں سموگ چھائی رہی ،ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398پر پہنچ گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور میں سموگ چھائی رہی ۔ صوبائی دارالحکومت کا ایئر کوالٹی انڈیکس مجموعی طو پر 398پر پہنچ گیا ۔ شہری سانس اور آنکھوں کی مختلف بیماریوںمیں مبتلا ہونے لگے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کارش بڑھ گیا۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728، کوٹ لکھپت میں 652، گورومانگٹ روڈ پر 596 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹ لکھپت میں 652، ماڈل ٹاؤن میں 572، ظہور الہی روڈ پر 516 ،ٹھوکر نیاز بیگ میں 523 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقوں میں 449 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More