براؤزنگ ٹیگ

#aithans

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار

وہاڑی(پاک ترک نیوز) یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم و انسانی سمگلر ممتاز آرائیں وہاڑی سے گرفتار کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم اور انسانی سمگلنگ ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ممتاز آرائیں سے واقعہ کے دوسرے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا…

یونان کشتی حادثہ ،300کے قریب پاکستانیوں کے ڈوبنے کا خدشہ ،12کو بچا لیا گیا

ایتھنز (پاک ترک نیوز ) یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 300کے قریب پاکستانیوں کے ڈوبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ 12پاکستانی شہریوں کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ جنوبی یونان کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی حادثے کا شکارہو گئی تھی جس میں 79افراد ہلاک گئے تھے ۔ ، ذرائع کے مطابق کشتی میں 310 پاکستانیوں کے بھی سوار ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں سے 298 کی موت کا خدشہ بتایا جارہا ہے تاہم یونان میں پاکستانی سفارت خانے…

یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 78افراد ہلاک

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان میں مہاجرین اور تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق یونان کے جنوبی ساحل پر مہاجرین اور تارکین وطن کو لے جانے والی ماہی گیری کی کشتی الٹنے اور ڈوبنے سے کم از کم 78 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 100سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔ یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی پیلوپونیس کے ساحل سے 47 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں پائلوس کے جنوب مغرب میں بین الاقوامی پانیوں میں ڈوب گئی ۔ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن تیز کردیا گیا تاہم تیز ہوائوں کے باعث…

یونان ٹرین حادثہ،32افراد ہلاک 85زخمی ہوگئے

ایتھنز(پاک ترک نیوز) یونان میں مسافر ٹرین اور مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔جبکہ دیگر 85 افراد زخمی ہیں۔ یونانی فائر سروس کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ معلومات میں بتایاگیا ہے کہ یونان کے شہر لاریسا کے قریب پیش آنے والے اس افسوس ناک واقعہ میں اس وقت تک 32 مرنے والے مسافروں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔جبکہ 85 مسافروں کو زخمی حالت میںنکالا جا چکا ہے۔ اسی حوالے سے ٹرین سروس چلانے والے ادارے ہلینک ٹرین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے وقت تقریباً…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More