براؤزنگ ٹیگ

#aithens

یونان ،تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4افراد ہلاک ،18کو بچالیا گیا

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب کشتی ڈوبنے سے چار افراد ہلاک، 18 کو بچا لیا گیا۔ یونانی حکام کے مطابق، یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب پناہ کے متلاشی افراد کی کشتی الٹنے سے 4افراد ہلاک اور 18 دیگر کو بچا لیا گیا۔ ہیلینک کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ایک گشت نے بحیرہ ایجین میں 22 افراد کو ریسکیو کیا گیا تاہم ان میں سے چار ہلاک ہو چکے تھے ۔ زندہ بچ جانے والوں کو لیسبوس کے مرکزی شہر مائیٹیلین منتقل کر دیا گیا۔ یونان کی جانب سے سرکاری طور پر بچ جانے والے افراد کی حالت کے بارے میں کوئی…

مٹسو ٹاکس نے یونانی وزیراعظم کے طور پر دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا

ایتھنز(پاک ترک نیوز) مٹسوٹاکس نے یونان کے وزیر اعظم کے طور پر دوسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا ۔ان کی جماعت بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ Kyriakos Mitsotakis نے پیر کو پر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھایا جب ووٹروں نے ایک روز قبل قدامت پسندوں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی تھی۔ مٹسوٹاکس اور ان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی نے معاشی استحکام کی بدولت گزشتہ روز پچاس سالہ تاریخ میں بڑے مارجن سے جیت حاصل کی ۔

یونان کا ترک صدر اردوان کی کامیابی کا خیر مقدم

ایتھنز (پاک ترک نیوز) یونان نے ترکیہ کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونیوالے رجب طیب اردوان کی کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے ۔ یونان کی جانب سے اہم سوال یہ نہیں کہ اردوان یا ان کے مخالف رہنما کمال کلیک داراوغلو کامیاب ہوں گے بلکہ وہ تاریخی طور پر خراب تعلقات میں بہتری کیلئے پرامید ہیں ۔ یونان کے امریکن کالج میں انسٹی ٹیوٹ آف گلوبل افیئرز کے ڈائریکٹر کونسٹنٹینوس فیلیس نے کہاکہ یہ افراد کا معاملہ نہیں ہےبلکہ ترکیہ کی خارجہ پالیسی کا مسئلہ ہے ۔لیکن چونکہ اردوان ایک آمرانہ نظام چلاتے ہیں، اگر وہ کسی…

یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15ہلاک 20لاپتہ

ایتھنز (پاک ترک نیوز)یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 15افراد ہلاک جبکہ 20لاپتہ ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ ایجیئن میں لیسبوس اورکائیتھرا کے جزیرے کے قریب د و روز کے دوران تارکین وطن کی دوسری کشتی ڈوب گئی ۔ کشتی ڈوبنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔ کوسٹ گارڈز کے مطابق کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے ۔ 15افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جبکہ 20 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بدھ کو ہونے والے واقعے میں سخت طوفان کے دوران…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More